آبدوز (فارسی سے ‘‘آب’’ یعنی پانی اور ‘‘دوز’’ یعنی نیچے یا اندر۔ انگریزی: submarine) ایک آبی جہاز یا کشتی ہے جو پانی کے اندر عمل کرسکتی ہے۔ بالفاظ دیگر، ایک خاص قسم کی جنگی کشتی جو گہرے پانی میں اندر ہی اندر چل کر سرنگوں سے جنگی جہاز تباہ کرتی ہے۔ اِسے غوطہ خور کشتی اور ڈبکتی کشتی بھی کہاجاتا ہے۔

فائل:Sab.JPG
سادہ آبدوزوں کا خاکہ

آبدوز پانی کی اچھال کے اصول کے مطابق گہرے پانی میں اترتی اور پھر آب پہ نمودار ہوجاتی ہے۔ بحری جہاز بہت وزنی ہونے کے باوجود سطح آب پر تیرتا رہتا ہے لیکن سوئی کم وزن ہونے کے باوجود ڈوب جاتی ہے۔ ہر وہ چیز جو اپنے گھیراو سے زیادہ پانی ہٹاتی ہے وہ تیرتی رہتی ہے، اسی اصول کے تحت آبدوز کی دیواروں کے درمیان خالی جگہ ۔۔ بیلاسٹ ۔۔ میں جب پانی پمپ کرکے بھردیا جاتا ہے تو وہ زیرِآب چلی جاتی ہے۔ کیونکہ اب اس کا وزن اپنے حجم سے ہٹائے گئے پانی سے زیادہ جاتا ہے۔ دوبارہ سطح آب پر آنے کے لیے بیلاسٹ پانی خارج کر کے ہوا بھر دی جاتی ہے۔ چنانچہ آبدوز کا وزن کم ہوجاتا ہے۔ اور پانی اسے اوپر لے آتا ہے۔ زیادہ تر بڑی آبدوزیں ایک بیلناکار جسم پر مشتمل ہوتی ہیں جس میں نصف کرہ (یا مخروطی) سرے ہوتے ہیں اور ایک عمودی ڈھانچہ، عام طور پر درمیان میں واقع ہوتا ہے، جس میں مواصلات اور سینسنگ آلات کے ساتھ ساتھ حول بین بھی ہوتے ہیں۔

روسی آبدوز کی 2008 کی ایک تصویر۔

مزید دیکھیے

ترمیم