آریان لاکرا (پیدائش: 13 دسمبر 2001ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] انھیں 2020ء انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے متحدہ عرب امارات کے سکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [2] انھوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چھ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ [3] دسمبر 2020ء میں وہ ان دس کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں امارات کرکٹ بورڈ نے ایک سال کے پارٹ ٹائم کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ [4] جنوری 2021ء میں اسے آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] [6] مارچ 2022ء میں لاکرا کو 2022ء متحدہ عرب امارات سہ ملکی سیریز کے لیے یو اے ای کے ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7] اگست 2022ء میں سکاٹ لینڈ میں 2019-2023ء آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے راؤنڈ 15 کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں ان کا نام لیا گیا۔ [8] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 11 اگست 2022ء کو امریکہ کے خلاف کیا۔ [9] اسی مہینے کے آخر میں انھیں 2022ء کے ایشیا کپ کوالیفائر کے لیے متحدہ عرب امارات کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 22 اگست 2022ء کو سنگاپور کے خلاف کیا۔ [11]

آریان لاکرا
ذاتی معلومات
پیدائش (2001-12-13) 13 دسمبر 2001 (عمر 22 برس)
سونی پت، ہریانہ، ہندوستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 94)11 اگست 2022  بمقابلہ  ریاستہائے متحدہ امریکہ
آخری ایک روزہ14 اگست 2022  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 59)22 اگست 2022  بمقابلہ  سنگاپور
آخری ٹی2018 اکتوبر 2022  بمقابلہ  سری لنکا
ماخذ: کرک انفو، 18 اکتوبر 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Aryan Lakra"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2021 
  2. "ECB announce team to represent the UAE in ICC U19 CWC 2020"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2019 
  3. "UAE's Aryan Lakra relishes chance to learn from 'greats' in Abu Dhabi T10"۔ Khaleej Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2021 
  4. "Rameez Shahzad omitted from latest list of centrally contracted UAE cricketers"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2020 
  5. "Emirates Cricket Board announce team to play Ireland in 4-ODI series"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2021 
  6. "We felt like we gained a lot from the IPL, says UAE captain Ahmed Raza"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2021 
  7. "ECB announce team that will represent the UAE in the second leg of 'Sky247.net Tri-Series March 2022, supported by Sat Sport News', against Nepal and Papua New Guinea"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2022 
  8. "ECB ANNOUNCE TEAM TO COMPETE IN ICC MEN'S CWCL2 IN SCOTLAND"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2022 
  9. "98th Match, Aberdeen, August 11, 2022, ICC Men's Cricket World Cup League 2"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2022 
  10. "ECB announces tram to represent the UAE in the Asia Cup Qualifiers 2022"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022 
  11. "3rd match (N), Al Amerat, August 22, 2022, Men's T20 Asia Cup Qualifier"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2022