اصطلاح term

آزادی حرکت

freedom of movement

آزادی سفر، حق حرکت یا سفر کا حق ایک انسانی آزادی کا تصور ہے جس کا احترام بیشتر ممالک کے آئین کرتے ہیں۔ یہ زور دیتا ہے کہ ملک کا شہری جب ملک میں موجود ہو تو اسے ملک میں کہیں بھی جہاں اس کا جی چاہے سفر کرنے، رہائش اختیار کرنے یا روزگار حاصل کرنے کا حق حاصل ہے جب تک کہ یہ کسی دوسرے کے حقوق کا احترام کرنے کی حدود میں رہے اور ملک چھوڑ کر جانے اور کسی وقت بھی واپس آنے کا حق بھی۔ خیال رہے کہ ہر ملک میں ایسے مقامات جسے حکومت وقت دفاع وغیرہ کی رُو سے حساس سمجھے، پر جانے کی پابندی ہوتی ہے۔

کینیڈا میں ویزا کی حاجت نہ رکھنے والے مسلمانوں کو بھی دہشت کا لصیقہ لگا کر داخلے کی ممانعت کر دی جاتی ہے۔[1]

  1. "Ex-Guantanamo prisoner says he was denied entry to Canada"۔ اوٹاوا سٹیزن۔ 14 اکتوبر 2011ء۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2011