ارباز خان ( 4 اگست پیدائش 1967ء) ایک بھارتی اداکار، فلم ساز اور ڈائریکٹر ہے جو ہندی سینما میں اپنے کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے[4][5]۔ 1996ء میں اس نے اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ فلموں میں مرکزی کردار اور معاون اداکار کے طور پر کام کیا۔ اس نے بالی وڈ کی فلم پروڈکشن میں شرکت کی جو ارباز خان پروڈکشنز کے ساتھ شروع ہوئی اور فلم دبنگ 2010ء میں اس نے اپنے حقیقی بھائی سلمان خان کے ساتھ اس کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی۔ اس فلم کو بہترین مقبول فلم نیشنل فلم ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔اس فلم میں بے شمار تفریحی سامان بھی تھا[6]۔ اس نے ریئلٹی شو کی میزبانی بھی کی جو سونی ٹی وی سے نشر ہوتا تھا۔ خان اپنے گھرانے کا دوسرا بیٹا ہے جو بالی وڈ کے ساتھ مضبوط جڑیں رکھتا ہے۔ اس کا والد سلیم خان ایک کامیاب اسکرین مصنف ہے اور اس کی ماں سوشیلا چارک اور اس کی سوتیلی ماں ہیلن اداکارہ اور بالی وڈ رقاصہ ہے۔ وہ بالی وڈ کے معرف اداکار سلمان خان کا بھائی ہے جس کے ساتھ اس نے سسیندیااسکول گوالیار میں تعلیم حاصل کی۔ اور اداکار و پروڈیوسر سہیل خان بھی اس کا چھوٹا بھائی ہے۔ اس کی ایک بہن الویرا خان اگنی ہوتری ہے اور ایک بہن جسے گود لیا گیا ارپیتا خان ہے۔ اس کا بہنوئی اداکار اتل اگنی ہوتری ہے۔ خان نے 1998ء میں اداکارہ اور ماڈل ملائکہ ارورہ سے شادی کی۔ اس کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ا رہان خان ہے جو 2002ء میں پیدا ہوا۔ جوڑے نے اپنی علیحدگی کا اعلان 28 مارچ 2016ء کو کیا تھا مگر سرکاری طور پر ان کی 11 مئی 2017ء میں طلاق ہوئی۔ خان نے 1996ء میں اپنی پہلی فلم دراڑ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں اس نے ایک نفسیاتی بیمار ولن کا کردار ادا کیا جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ اس کی اس کارکردگی کی وجہ سے اسے بہترین ولن کا ایوارڈ ملا۔ اگرچہ اس کی سولو فلمیں زیادہ کامیاب نہیں ہوئیں لیکن اس نے متعدد سپر ہٹ فلمیں بھی کی جن میں وہ معاون اداکار کا کردار ادا کر رہا تھا جن میں "پیار کیا تو ڈرنا کیا " 1998ء اور "گروو ،فخر اور اعزاز " 2004ء شامل ہیں جس میں اس نے اپنے بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔

ارباز خان
Arbaaz at his birthday bash

معلومات شخصیت
پیدائش (1967-08-04) 4 اگست 1967 (عمر 57 برس)
پونے، مہاراشٹر، بھارت
قومیت بھارتn
زوجہ ملائکہ اروڑہ خان (شادی. 1998; divorced 2017)[1][2]
اولاد 1
والدین سلیم خان (father)
Sushila Charak (mother)[3]
والد سلیم خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ سوشیلا چراک   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
سلمان خان ،  سہیل خان ،  الویرا خان اگنی ہوتری ،  ارپیتا خان   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار، فلم پروڈیوسر، فلمی ہدایت کار
مادری زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1996—present
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sumita Chakraborty۔ "Malaika Arora Khan – "I won't unnecessarily fool around with Salman, and nor are we on backslapping terms!""۔ Magna Magazines۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2014 
  2. "Salim Khan and Sushila Charak with Alvira, Sohail, Salman and Arbaaz"۔ 05 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2018 
  3. Arbaaz Khan – Arbaaz Khan Biography
  4. "Arbaaz Khan Filmography, Wallpapers, Pictures, Photo Gallery, News, Videos, Events & Parties"۔ 18 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2018 
  5. Arbaaz`s new role as a Producer – Sify.com

بیرونی روابط

ترمیم

سانچہ:FilmfareAwardBestFilm 2011–2030 سانچہ:Dabangg