الانوار المحمديہ من المواهب اللدنيہ
سيرت النبی کے موضوع پر الانوار المحمديہ من المواهب اللدنيہ جو المواہب اللدنیہ کی تلخیص ہے۔ سیرت پر ایک جامع کتاب ہے اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ رسول اللہ کی ولادت سے انتہا وصال تک تسلسل زمانی کے ساتھ احوال و واقعات درج ہیں اس میں صفات حمیدہ ،خصائل کریمہ ،جمال خلق و حسن خلق مصطفیٰ کا ذکر ہے۔ اس میں آپ کے خدام و موالی ،ازواج مطہرات،سواری کے جانوروں ،اسلحہ کی اقسام و اسماء ،لباس مبارک ،معجزات،غزوات و سرایا اور وفود کا ذکر ہے۔
مصنف نے اس کتاب کو دس مقاصد میں تقسیم کیا اور اس کے آگے کئی کئی ابواب اور عنوان قائم کیے
اس کے مؤلف يوسف النبہانی ہیں جو علامہ نبہانی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں ان کی تاریخ وفات1350ھہے اسے المكتبہ الشرقيہ بجامعہ القديس يوسف بیروت لبنان جبکہ المكتبہ الازهريہ قاہرہ نے بھی مصر میں اسے شائع کیا[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ معجم المطبوعات العربيہ والمعربہ مؤلف: يوسف بن إليان بن موسى سركيس