الخلیل
حبرون یا الخلیل ( عبرانی: חֶבְרוֹן ؛ مطلب: متحد جماعت، اتحاد) فلسطین کا ایک شہر ہے۔ اس کا پرانا نام قریت اربع یعنی چار شہر تھا۔ یہ فلسطین میں ایک بلند مقام ہے۔ یہ بحیرہ روم سے 3040 فٹ / 962 میٹر اونچا ہے اور یروشلم سے 19 میل / 31 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہودی مؤرخ فلا ویس یو سیفس کے مطابق یعقوب کے سب بیٹے ماسوا یوسف یہاں دفنائے گئے۔
سرکاری نام | |
دیگر نقل نگاری | |
• عربی | الخليل |
• دیگر تلفظ | الخلیل (دفتری) الحلیل (غیر سرکاری) |
• عبرانی | חֶבְרוֹן |
ڈاؤن ٹاؤن حبرون | |
محافظہ | الخلیل |
حکومت | |
• قسم | شہر (سے 1997) |
• سربراہ بلدیہ | تیسیر ابو سینیہ |
رقبہ | |
• دائرہ کار | 74,102 دونم (74.102 کلومیٹر2 یا 28.611 میل مربع) |
آبادی (2007) | |
• دائرہ کار | 250,000 |
ویب سائٹ | www.hebron-city.ps |
بائبل میں
ترمیمکتاب گنتی میں لکھا ہے کہ یہ شہر مصر کے شہر ضعن سے سات سال پہلے آباد ہوا۔[1] یعنی یہ مصری شہر تانس کے زمانے میں تقریباً 1720 ق م آباد ہوا۔ ابراہیم بہت عرصے تک اِس کے قریب مقیم رہے۔[2] اُس وقت یہاں بنی حِت رہتے تھے جن سے اس نے خاندانی گورستان کے لیے مکیفلہ کا کھیت خریدا۔[3] یہاں ابراہیم، اُس کی بیوی سارہ، اسحاق اور ربقہ، یعقوب اور لیاہ دفنائے گئے۔[4]
تفصیلات
ترمیمالخلیل کی مجموعی آبادی 250,000 افراد پر مشتمل ہے۔