ایف سی بارسلونا (Futbol Club Barcelona) (کاٹالانين تلفظ: [fubbɔɫ kɫub bərsəɫonə] ایک فٹ بال انجمن ہے جسے عام طور پر بارسلونا (barcelona) اور بارسا (barça) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ برشلونہ، کاطالنیا، ہسپانیہ میں واقع ہے۔

بارسلونا
مکمل نامایف سی بارسلونا
عرفیتFCB, Barça or Blaugrana بارسا(ٹیم)
Culés or Barcelonistas (حامیوں کو)
Blaugranes or Azulgranas (supporters)
قیام29 نومبر 1899؛ 124 سال قبل (1899-11-29)
as Foot-Ball Club Barcelona
گراؤنڈکیمپ نو (Camp Nou), برشلونہ
گنجائش99,354
PresidentJosep Maria Bartomeu
مینیجرErnesto Valverde
لیگلالیگا
2018–19لالیگا, 1
ویب سائٹ[[1] Club website]
Current season

تاریخ

ترمیم

اس کی بنیاد سوئس، انگریزی اور کاطالانين فٹ بال کے کھلاڑیوں کے گروپ نے 1899ء میں رکھی جس کی قیادت ہوان جوان گیمپر (joan gamper) کر رہے تھے۔ یہ انجمن (club) جلد ہی کاٹالانين ثقافت کی علامت بن گیا ہے، اسی وجہ سے اس کا موٹو کلب سے زیادہ (més que un club) ہے۔

الکلاسیکو

ترمیم

بارسلونا کے بہت سے پرانے حریف ہیں خاص طور ریال میدرد- ریال میدرد اور ایف سی بارسلونا کے مقابلوں کو الکلاسیکو (el clásico) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے - الکلاسیکو مقابلوں کی پوری دنیا میں خصوصا ہسپانیہ میں خاص اہمیت ہوتی ہے -

ریکارڈز

ترمیم
 
لیونل میسی

سب سے زیادہ میچ (631) کھیلنے کا انفرادی اعزاز چاوی (xavi) کے پاس ہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ لالیگا میچ (415) کھیلنے کا اعزاز بھی چاوی کے پاس ہی ہے۔

2 فروری 2009ء کو بارسلونا کے کل 5،000 لالیگا اہداف مکمل ہوئے اور پانہزارواں ہدف لیونل میسی نے کیا۔

اسٹیڈیم

ترمیم
 
اسٹیڈیم کیمپ نو

بارسلونا کا پرانا اسٹیڈیم کیمپ ڈی لا انڈیسٹریا (camp de la Indústria) ہے جس میں 6000 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائیش تھی۔

بارسلونا کا نیا اسٹیڈیم کیمپ نو (camp nou) ہے جس 99،354 نشستیں ہیں یو ای ایف اے کے میچوں میں اسے کم کر کے 96،336 کر دیا جاتا ہے۔ یہ یورپ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔

قومی اعزازات

ترمیم

لالیگا (la liga) (21)

ترمیم

1928–1929, 1944–45, 1947–48, 1948–49, 1951–52, 1952–53, 1958–59, 1959–60, 1973–74, 1984–85, 1990–91, 1991–92, 1992–93, 1993–94, 1997–98, 1998–99, 2004–05, 2005–06, 2008–09, 2009–10, 2010–11

نائب فاتح (23) 1929–30, 1945–46, 1953–54, 1954–55, 1955–56, 1961–62, 1963–64, 1966–67, 1967–68, 1970–71, 1972–73, 1975–76, 1976–77, 1977–78, 1981–82, 1985–86, 1986–87, 1988–89, 1996–97, 1999–00, 2003–04, 2006–07, 2011–12

کوپا ڈیل رے (copa del rey) (26)

ترمیم
 
ایک کلب سے زیادہ

1909–10, 1911–12, 1912–13, 1919–20, 1921–22, 1924–25, 1925–26, 1927–28, 1941–42, 1950–51, 1951–52, 1952–53, 1956–57, 1958–59, 1962–63, 1967–68, 1970–71, 1977–78, 1980–81, 1982–83, 1987–88, 1989–90, 1996–97, 1997–98, 2008–09, 2011–12

نائب فاتح (10) 1901–02, 1918–19, 1931–32, 1935–36, 1953–54, 1973–74, 1983–84, 1985–86, 1995–96, 2010–11

سپرکوپا ڈی اسپانا (supercopa de españa) (10)

ترمیم

1983, 1991, 1992, 1994, 1996, 2005, 2006, 2009, 2010, 2011

نائب فاتح (7) 1985, 1988, 1990, 1993, 1997, 1998, 1999

کوپا ایوا دارتے (copa eva duarte) (3)

ترمیم

1948, 1952, 1953

نائب فاتح (2) 1949, 1951

کوپا ڈی لالیگا (copa de la liga) (2)

ترمیم

1982–83, 1985–86

نائب فاتح (0)

یورپی اعزازات

ترمیم
 
تییری آنری

=== یورپی چیمپئنز کپ / یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ (4) ===14-2015 1991–92, 2005–06, 2008–09, 2010–11

نائب فاتح (3) 1960–61, 1985–86, 1993–94

یو ای ایف اے کپ ونرز کپ / یورپی کپ ونرز کپ (4)

ترمیم

1978–79, 1981–82, 1988–89, 1996–97

نائب فاتح (2) 1968–69, 1990–91

 
میسی

انٹر سٹیز فیرس کپ (3)

ترمیم

1955–58, 1958–60, 1965–66

نائب فاتح (1) 1961–62

یورپی سپر کپ / یو ای ایف اے سپر کپ (4)

ترمیم

1992, 1997, 2009, 2011

نائب فاتح (4) 979, 1982, 1989, 2006

بین الاقوامی اعزازات

ترمیم

فیفا کلب ورلڈ کپ (2)

ترمیم

2009, 2011

نائب فاتح (1) 2006

انٹرکانٹینینٹل کپ (0)

ترمیم

نائب فاتح (1) 1992