فاضل القانون
(ایل ایل بی سے رجوع مکرر)
فاضل القانون ایک فاضل کے درجہ کی تعلیمی سند ہے جس کو انگریزی کے اختصار میں LLB بھی کہا جاتا ہے اور اس کا مکمل نام Legum Baccalaureus ہے جو ایک لاطینی لفظ ہے، اختصار میں ایل کے لفظ کو دو بار لکھنے (LL) لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ درجہ مختلف قانونوں کا احاطہ کرنے والی سند کے طور پر مانا جاتا ہے نہ کہ صرف کوئی ایک قانون اسی لیے اس کے مکمل نام میں Laws لکھا جاتا ہے یعنی عام انگریزی میں اسے Bachelor of Laws کہا جاتا ہے، اردو میں ایسا کرنے کی ضرورت اس لیے محسوس نہیں ہوتی کہ اردو میں قانون کے لفظ سے کسی ایک مخصوص قانون کا نہیں بلکہ مجموعۂ قوانین کا تصور ہی ابھرتا ہے۔ یہ اصطلاح برطانوی نظام قانون کے قانونِ عرفی میں استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے جبکہ امریکہ میں اسے عالم قانون (Juris Doctor) کہہ کر JD کا اختصار اختیار کیا جاتا ہے۔