ایڈمنڈ ہلری
ایڈمنڈ ہلری (Edmund Hillary) نے ٹینزنگ نورگے کے ساتھ مل کر پہلی بار 29 مئی 1953ء کو صبح گیارہ بج کے تیس منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ کوہ پیمائی کی تاریخ میں ہلری پہلا شخص تھا جس نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹینزنگ نورگے اس کا نیپالی مدد گار تھا۔
- ہلری 20 جولائی 1919ء کو ٹکآؤ نیوزی لینڈ میں پیدا ہوا۔
- 1951ء میں وہ ہمالیہ ایک امدادی مہم پر آیا۔
- 29 مئی 1953 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔
- 1958ء میں وہ قطب جنوبی گیا۔
- 1977ء میں اسنے دریائے گنگا کے دہانے سے لے کر اس کے آغاز تک سفر کیا۔
- 1985ء میں وہ ایک جہاز میں نیل آرم سٹرانگ کے ساتھ قطب شمالی گیا۔
ہلری نے نیپال کے شرپا لوگوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں۔
ویکی ذخائر پر ایڈمنڈ ہلری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |