بلونیا (Bologna)
فائل:Bologna towers.jpg
عمومی معلومات
ملک اِطالِیّہ
علاقہ ایمیلیا رومانیا
صوبہ صوبہ بلونیا
رقبہ 140.73 مربع کلومیٹر
سطح سمندر سے بلندی 54+ میٹر
آبادی 374,425
پوسٹل کوڈ 40100
کالنگ کوڈ 051
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت (UTC+1)
حکومت
ناظم (سنداکو) سرجیو کوفیراتی
زیر انتظام کمونے 10
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام
فائل:Bologna position.gif
علامت

بلونیا(اطالوی: Bologna) شمالی اطالوی علاقہ ایمیلیا رومانیا کا صدر مقام ہے، جو دریائے پوہ اور آپینین کی پہاڑیوں کے درمیان دریائے رینو اور دریائے ساوینا کے درمیان واقع ہے۔ یہاں دنیا کے قدیم ترین جامعات میں سے ایک جامعہ بولونیا (Università di Bologna) واقع ہے، جو 1088ء میں تعمیر کی گئي تھی۔ معیار زندگی کے حساب سے بلونیا کا شمار اٹلی کے ترقی یافتہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

تاریخ

ترمیم

بلونیا کی بنیاد ایسٹروکسن قبائل نے تقریبا 534 قبل مسیح میں فیلسینا کے نام سے رکھی جہاں کے پہلے آبادکاروں میں ولانوین کسان اور گلہ بان تھے۔ جوتھی صدی قبل مسیح میں اسے بوعی قبائل نے فتح کیا جنسے رومی کالونی کے قدیم نام بونونیا کی بنیاد پڑی۔ رومی دور میں شہر کی آبادی بارہ ہزار سے تیس ہزار کے لگ بھگ رہی اور اس کا شمار سلطنت کے اہم ترین شہروں میں ہوتا تھا اور اس کو کو رومی دور کے پانچ امیر ترین شہروں میں شامل کیا جاتا تھا۔ تاہم کلادیوس (Tiberius Claudius Caesar Augustus Germanicus )۔ (10 قبل مسیح تا 54ء) کے دور میں آگ نے شہر کو خاکستر کر دیا جس کی تعمیر نو بعد کے آنے والے فرماروا نیرو (Nero) نے پانچیویں صدی عیسوی میں کی۔

ثقافت

ترمیم

29 مئی 2006ء کو یونیسکو کی جانب سے بولونیا کو موسیقی کا شہر قرار دیا گیا، جو یہ لقب حاصل کرنے والا اٹلی کا پہلا شہر ہے۔

آمدورفت

ترمیم

ہوائي سفر کے ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلونیا کو جولیعیلمو مارکونی بین الاقوامی ہوائی اڈے (Guglielmo Marconi International Airport) کے خدمات حاصل ہیں جس کے رن وے کو 2004ء میں وسیع کر کے بڑے جہازوں کی آمدورفت کے لیے موزوں بنایا گیا۔ ہوائی اڈے کو اٹلی کا پانچواں مصروف ترین اڈا تصور کیا جاتا ہے۔

بلونیا مرکزی ریلوے اسٹیشن کا شمار اہم سٹیشنوں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ شہر کا محل وقوع ہے۔ اور اس کا سامان کی ترسیل کے اڈے سان دوناتو اٹلی کا سب سے بڑا اڈا ہے۔

طرزآبادی

ترمیم

2004ء کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کی آبادی 943,983 تھی جس میں 94.09 فیصد اطالوی نزاد اور 5.91 فیصد غیر ملکی مہاجر ہیں۔ اہم غیر ملکی مہاجرین میں یورپی ممالک کے رومانیہ، البانیہ اور یوکرائن کے مہاجر، افریقی مہاجرین میں زیادہ تر شمالی افریقی عرب اور بڑھتی ہوئي ایشیائي مہاجر آبادی میں فلپائن اور چین کے مہاجر شامل ہیں۔ بقیہ مہاجرین کا تعلق امریکی ممالک سے ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم