تحصیل تلہ گنگ
تحصیل تلہ گنگ ضلع تلہ گنگ، پنجاب، پاکستان کی تین تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس میں 23 یونین کونسلیں ہیں۔۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام تلہ گنگ ہے۔ یہ تحصیل 140 دیہاتوں پر مشتمل ہے-تلہ گنگ نام گوہر علی عرف گنگ کے نام سے بنا ہے جو اعوان قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا تحصیل تلہ گنگ لگ بھگ 85 سال تک (1901-1985) تک انتظامی طور پر ضلع اٹک کے زیر اثر رہا ہے اور 1985 میں جب چکوال کو ضلع بنایا گیا تو اس علاقے کو اس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا یہ علاقہ کسی وقت اعوان محل کے نام سے جانا جاتا تھا گوہر علی بابا قطب شاہ کے بیٹے مزمل علی کلغان کے بیٹے غلام علی عرف عدی کا بیٹا تھا ان کی اولاد آج بھی تلہ گنگ میں آباد ہے اور گنگ اعوان کہلاتے ہیں گنگ اعوان قبیلہ کی گوت ہے۔ یہ علاقہ سطح زمین سے نیچے تها جس کی وجہ سے اس علاقہ کو"تَلہ"کہا جاتا تها اور"گَنگ چونکہ قوم آباد تھی اور لوگوں نے اس علاقہ کو تَلہ گَنگ کا نام دے دیا جو آج بهی تَلہ گَنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ۔ تَلہ گَنگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سیّد اعوان بلوچ کثیر تعداد میں ہیں۔ تَلہ گَنگ کی مونگ پھلی پورے پاکستان میں مشهور ہے۔ تَلہ گَنگ میں دهنی نسل کے بیل پائے جاتے هیں۔ تَلہ گَنگ کی خاص قسم کی کهیڑی(چپل)اورکهسہ مشهور ہے۔ کاروبار،صنعت اور معیشت کے اعتبار سے تَلہ گَنگ چکوال سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع تلہ گنگ |
دار الحکومت | تلہ گنگ |
ٹاؤن | 1 |
یونین کونسلیں | 6 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6) |
ضلع تلہ گنگ کی دیگر تحصیلیں
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع چکوال کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)