تصمیم
تصمیم (ریزولوشن / resolution) ایک ایسا لفظ ہے جو خاصے وسیع معنی رکھتا ہے، سائنسی مضامین میں اس لفظ کا استعمال عام طور پر کسی بھی قابل مشاہدہ شے کی باریک بینی یا دقیق فطرت سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی عکس (image) کی resolution سے مراد اس عکس کے دقیق یا اعلٰی تجزیاتی نسخے کی ہوتی ہے۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کسی چیز کا باریک بینی سے تجزیہ کرنا یا اس کے نقاط کو ارتکاز النظری سے تحلیل کرتے ہوئے سمجھنا resolution یا تصمیم کہلاتا ہے۔