ایشیائی کھیل 2014, (سرکاری نام: XVII Asiad), ایشیا میں کھیلوں کے طویل مقابلے جس کا انعقاد ایشیائی اولمپک کھیل کمیٹی (او سی اے) کرتی ہے۔انچیون, جنوبی کوریا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رئے۔36 مختلف کھیلوں میں کل 1454 تمغے تھے، 439 سونے، 439 چاندی اور 576 کانسی کے تمغے دیے گئے۔ چین 151 سونے کے تمغے لے کر پہلے، میزبان جنوبی کوریا 79 تمغوں کے ساتھ درسرے درجہ پر رہا۔ 45 ممالک میں سے 8 ممالک کوئی تمغا حاصل نہ کر سکے۔