سوئمنگ پول یعنی تیر تال یا حوضِ پیراکی (swimming pool) ایک ایسا حوض یا تالاب ہوتا ہے جس کو پانی سے اِس لیے بھرا جاتا ہے تاکہ اُس میں تیراکی اور دوسری فرصتی سرگرمیاں سر انجام دی جاسکیں۔

ایک گھریلو تیرتال

سوئمنگ پول زمین میں بھی بنائے جا سکتے ہیں اور زمین کے اُوپر بھی۔ زمینی سوئمنگ پولوں کو عموماً امواد جیسے پُختہ بجری، قدرتی پتھر، دھات، پلاسٹک یا فائبر گلاس (fiberglass) سے بنایا جاتا ہے اور یہ یا تو خود ساختہ جسامت کے ہو سکتے ہیں اور یا معیاری جسامت کے بنائے جاتے ہیں جن میں سے اولمپک ناپ کا سوئمنگ پول(olympic-size) سب سے بڑا ہوتا ہے۔

اشتقاقیات

ترمیم

لفظ تیر تال مرکّب ہے دو الفاظ ‘‘تیر’’ اور ‘‘تال’’ کا۔ تیر دراصل تیراکی اور تیرنے سے ہے جبکہ تال کا مصدر ہے تالاب۔ یہ اِسی مقصد کے لیے استعمال ہونے والی انگریزی اِصطلاح سوئمنگ پول کی لفظی معنی / متبادل ہے۔ انگریزی میں اِس اصطلاح کو عموماً مختصر کرکے صرف پُول کہہ دیا جاتا ہے جبکہ اُردو میں عام طور پر اِختصار کے لیے اِسے تالاب کہاجاتا ہے (یاد رہے کہ ہر تالاب کو تیرتال یا سوئمنگ پول نہیں کہاجاسکتا)۔ اُردو لُغت میں اِس کے لیے ایک اَور مرکّب لفظ ‘‘شناگاہ’’ دیکھنے کو ملتی ہے جو فارسی سے وارد شدہ ہے؛ فارسی میں تیرنے کو ‘‘شنا’’ کہاجاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم