جان لاک
جان لاک (انگریزی: John Locke) ایک انگریز طبیعیات دان اور فلسفی تھے۔ وہ تجربیت پسند مکتب فکر کے بانی تھے۔ وہ سمرسیٹ کے گاؤں ورنگٹن میں پیدا اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم پائی؛ اور 1661ء سے 1664ء تک آکسفورڈ میں یونانی زبان‘ علم بیان اور اخلاقی فلسفہ پر لیکچرر دیتا رہا۔ 1667ء میں لاک کی دوستی انگریز ریاست کار انتھونی اَیشلے کوپر سے ہو گئی اور وہ اُس کا مشیر و طبیب بن گیا۔ اَیشلے ایک جارحیت پسند اور دشمن دار سیاست دان تھا۔ وہ ایک آئینی بادشاہت‘ پروٹسٹنٹ جانشینی‘ مذہبی رواداری‘ پارلیمنٹ کی بالادستی اور برطانیہ کی اقتصادی توسیع کا پر زور جمایتی تھا۔ چونکہ لاک نے بھی یہی مقاصد اختیار کر رکھے تھے اس لیے دونوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔ ایشلے نے اُسے اُس گروپ کا سیکریٹری بھی بنایا جو امریکا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لاک نے نئی کالونی کیرولینا کے لیے آئین مرتب کرنے میں مدد دی۔ اس دستاویز کے تحت تمام آبادکاروں کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی اجازت تھی جبکہ ملحدوں کا داخلہ ممنوع تھا۔
جان لاک | |
---|---|
(انگریزی میں: John Locke) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 اگست 1632ء ورنگٹن [1][2] |
وفات | 28 اکتوبر 1704ء (72 سال) |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت انگلستان [3][4] |
رکن | رائل سوسائٹی |
عارضہ | دمہ [5] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کرائسٹ چرچ (1652–1675) ویسٹمنسٹر اسکول (1647–) |
پیشہ | فلسفی [6][7][5][8][9]، سیاست دان [8]، طبیب [5][8]، مصنف [8][10]، سائنس دان [11] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [12][13][14]، لاطینی زبان [12][13] |
شعبۂ عمل | فلسفہ [5][15]، علمیات ، سیاسی فلسفہ [15]، طب [15] |
ملازمت | جامعہ اوکسفرڈ ، انتھونی ایشلے کوپر، شافٹسبری کا پہلا ارل |
مؤثر | طامس حابز ، رینے دیکارت ، ہیوگو گروشیس ، انتھونی ایشلے کوپر، شافٹسبری کا پہلا ارل |
تحریک | تجربیت |
اعزازات | |
رائل سوسائٹی فیلو |
|
دستخط | |
درستی - ترمیم |
بعد کے عشروں میں لاک نجی مطالعہ میں مصروف رہا اور فلسفیانہ و سائنسی مسائل پر دوستوں کے ساتھ بحث و مباحثہ کرنے لگا۔ 1668ء میں پانچ سال قبل قائم ہونے والی ”رائل سوسائٹی“ کا رُکن بنا۔ 1675ء میں اَیشلے کی دربار میں غیر مقبولیت کے بعد وہ فرانس گیا اور 4 برس بعد واپس آ گیا۔ لیکن رومن کاتھولک مسیحیت اور انگلش دربار کی مخالفتوں کے باعث اُسے وہاں حالات خراب معلوم ہوئے۔ 1683ء سے 1688ء تک کا عرصہ اُس نے ہالینڈ میں گزارا۔ 1688ء کے شاندار انقلاب (Glorious Revolution) اور پروٹسٹنٹ مسیحیت کی کچھ حد تک بحالی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر واپس انگلستان آیا۔ نے بادشاہ ولیم سوم نے اُسے ”بورڈ آف ٹریڈ“ میں نامزد کیا۔ 1700ء میں خرابیِ صحت کے باعث اُس نے استعفا دیا اور 4 برس بعد دنیا سے رخصت ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: لیسلی اسٹیفن — عنوان : Locke, John (1632-1704) — اشاعت: ڈکشنری آف نیشنل بائیو گرافی
- ↑ عنوان : Locke, John — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
- ↑ تاریخ اشاعت: 6 ستمبر 2010 — Viewpoint: Religious freedom is not tolerance
- ↑ John Locke — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مئی 2019
- ^ ا ب پ عنوان : John Locke (1632-1704) British physician and philosopher — جلد: 16 — صفحہ: 322-325 — شمارہ: 6 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/8747319
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118573748 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/813/000055648/
- ↑ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/3410/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جولائی 2020
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/26334 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005145 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005145 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/7712355
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005145 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
ویکی ذخائر پر جان لاک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |