جون لیوس (کرکٹر)

سابق انگریز کرکٹ کھلاڑی

جوناتھن لیوس (پیدائش:26 اگست 1975ء) انگلینڈ کے سابق کرکٹ کھلاڑی اور موجودہ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کوچ ہیں۔ اس کی پرورش سوئڈن میں ہوئی جہاں اس کی تعلیم چرچ فیلڈز اسکول اور سویڈن کالج میں ہوئی۔ اس نے 1993ء میں سوئڈن سی سی اور مائنر کاؤنٹی کرکٹ میں ولٹ شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے کھیلا۔ اس نے 1994ء میں نارتھمپٹن شائر میں شمولیت اختیار کی اور اس کی سیکنڈ الیون کے لیے کھیلا لیکن 1995ء میں ولٹ شائر واپس آیا۔ اسی سال اس نے گلوسٹر شائر میں شمولیت اختیار کی اور اول درجہ ڈیبیو کیا۔ وہ انگلش کرکٹ ٹیم کے لیے ٹوئنٹی 20 ، ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ انھیں 2006ء میں گلوسٹر شائر کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2015ء میں سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب میں اسسٹنٹ ہیڈ کوچ مقرر ہوئے۔ 2016ء میں لیوس نے انگلینڈ کے انڈر 19 کے باؤلنگ کوچ کے طور پر آغاز کیا۔ اب انھیں انگلینڈ کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔[1]

جون لیوس
ذاتی معلومات
مکمل نامجوناتھن لیوس
پیدائش (1975-08-26) 26 اگست 1975 (عمر 49 برس)
ایلزبری، بکنگھم شائر، انگلینڈ
عرفلیوی
قد6 فٹ 3 انچ (1.91 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 634)2 جون 2006  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ایک روزہ (کیپ 188)16 جون 2005  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ2 ستمبر 2007  بمقابلہ  بھارت
ایک روزہ شرٹ نمبر.18
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1995–2011گلوسٹر شائر
2012–2013سرے
2014سسیکس (اسکواڈ نمبر. 4)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 1 13 251 232
رنز بنائے 27 50 4,963 1,000
بیٹنگ اوسط 13.50 8.33 16.40 11.49
100s/50s 0/0 0/0 0/14 0/1
ٹاپ اسکور 20 17 71 54
گیندیں کرائیں 246 716 44,877 10,372
وکٹ 3 18 849 302
بالنگ اوسط 40.66 27.77 26.26 26.45
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 35 2
میچ میں 10 وکٹ 0 0 5 0
بہترین بولنگ 3/68 4/36 8/95 5/19
کیچ/سٹمپ 0/– 0/– 65/– 43/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 3 اکتوبر 2014

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم