جہلم

پاکستان پنجاب کا ایک شہر

جہلم، پنجاب، پاکستان کا ایک اہم تاریخی شہر ہے۔ یہ دریائے جہلم اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے۔ جہلم دو لفظوں سے مل کر بنا ہے جل یعنی پانی اور ہم یا مم سے مراد میٹھے کو کہتے ہیں دریا کے دوسرى طرف سرائے عالمگير واقع ہے۔ جو مغلیہ دور کی یاد دلاتی ہے۔ بابر، ہمایوں، جلال الدین محمد اکبر شہنشاہ جہانگیر شیر شاہ سوری کے روٹ جرنیلی سڑک پر واقعہ سرائے عالمگیر اپنی ایک پہچان رکھتا ہے جہاں ملٹری کالج جہلم واقع ہے۔ جسے برٹش دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا۔ برٹش دور حکومت میں جہلم کے عین وسط میں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا۔ ١٨٦٠ جی ٹی روڈ ان دونوں آبادیوں سے گذرتا ہے۔ جہلم کی اہم مقامات میں تاریخی قلعہ رہتاس، ٹلہ جوگیاں، سالٹ رینج اور منگلا بند ہیں۔ یہاں ایک گولف کھیلنے کا میدان بھی ہے جہاں قومی گولف ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں۔ جہلم کے لوگ فوج کی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں۔

شہر
اوپر سے گھڑی وار: میجر اکرم شہید میموریل ، تحریک جہلم کتاب کور, کینٹ چوک ، سی ایم ایچ مسجد جہلم اور ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم
اوپر سے گھڑی وار: میجر اکرم شہید میموریل ، تحریک جہلم کتاب کور, کینٹ چوک ، سی ایم ایچ مسجد جہلم اور ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم
عرفیت: شہرِ افواج
شہیدوں اور جنگجوؤں کی سرزمین
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
Union Council7 UC
رقبہ
 • کل22.5 کلومیٹر2 (8.7 میل مربع)
بلندی250 میل (825 فٹ)
آبادی (1998)
 • کل145,847
 • تخمینہ (2017)190,425
 • کثافت6,500/کلومیٹر2 (17,000/میل مربع)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
رمزِ ڈاک49600
رمزِ شمارگیری0544
ویب سائٹ[1]

جہلم برطانوی عہد میں

ترمیم

1849ء میں برطانوی فوج پنجاب میں داخل ہوئی اور یوں جہلم ان کی عمل داری میں آگیا۔ برطانوی دور میں جہلم میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کیں گئی یہاں ایک بہت بڑی چھاونی تعمیر کی گئی۔ اس کے ساتھ ایک بہت بڑا ہسپتال بھی تھا۔ 1873ء میں تاریخی ریلوے پل دریائے جہلم پر بنایا گیا، مختلف گرجا گھر بنائے گئے۔

قیام پاکستان کے بعد

ترمیم
 
خطہ پوٹھوہار کا نقشہ


قیام پاکستان کے بعد شہر کی ہندو آبادی بھارت چلی گئی اور مہاجرین ان کی جگہ آباد ہو گئے۔

1971ء کی جنگ جہلم اور ضلع جہلم کے لیے ایک دکھ بھرا واقعہ تھا۔ جہلم کے ہزاروں جوان مشرقی پاکستان میں شہید ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں جنگی قیدی بھی یں میں شامل تھے۔ مارشل لا حکمرانوں کے غیر جمہوری فیصلوں نے نا صرف مشرقی پاکستان کو ہم سے علیحدا کر دیا بلکہ جہلم کو بھی غمگین اور اشک بار کر دیا۔ ماؤں کے بیٹے، بہنوں کے بھائی، بیویوں کے شوہر اور بچوں کے باپ ہمیشہ کے لیے ان سے دور ہو گئے۔ ان کے گھروں میں لگی ان کی تصویریں اور ان کے عزیزوں کے دلوں میں ان کی یادیں انھیں اداس کرتی رہیں گی۔

1992ء میں دریائے جہلم میں آیا سیلاب بھی جہلم کے لوگوں کے لیے ایک المیہ تھا۔

آب و ہوا

ترمیم

گرمیوں میں جہلم کا درجہ حرارت سخت گرم ہوتا ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار 35 انچ سالانہ ہے۔

سیاست

ترمیم

قومی اسمبلی پاکستان

ترمیم
 
مجلس شوریٰ پاکستان

جہلم سے قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں جس کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ [4]

شخصیات

ترمیم

مزید

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jhelum Police official website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jhelumpolice.gov.pk (Error: unknown archive URL). Jhelumpolice.gov.pk. Retrieved on 2012-04-27.
  2. Location of Jhelum – Falling Rain Genomics. Fallingrain.com. Retrieved on 2012-04-27.
  3. "TRENDS IN REGIONAL HUMAN DEVELOPMENT INDICES: Table 2" (PDF)۔ The United Nations۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2010 
  4. https://na.gov.pk/en/mna_list.php?list=punjab