لیفٹینینٹ کرنل جیمس ٹاڈ (انگریزی: James Tod) (20 مارچ 1782ء-18 نومبر 1835ء)[2][ا] ہندوستان میں خدمات انجام دینے والے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے افسر ، سیاسی ایجنٹ اور مستشرق تھے۔ انھوں نے اپنے افسری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی لیاقت اور دلچسپی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کی تاریخ پر عظیم الشان کارنامے انجام دیے ہیں بالخصوص راجپوتانہ جو موجودہ دور کے راجستھان کے علاقوں پر مشتمل تھا، کی تاریخ انھوں نے قلم بند کی۔ ٹوڈ کی ولادت اور بنیادی تعلیم اسکاٹ لینڈ میں ہوئی۔ انھوں نے 1799ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی میں بحیثیت افسر ملازمت کی شروعات کی اور بنگال آرمی میں وہ کیڈٹ کے طور پر مقرر ہوئے۔ انھوں نے بہت جلد ترقی کرتے ہوئے شندے خانوادہ شاہی کے ایک سفیر کے کپتان بن گئے۔ تیسری اینگلو مرہٹہ جنگ میں وہ شعبہ ذہانت میں مقرر تھے مگر اس کے بعد پھر ترقی کرتے ہوئے راجپوتانہ کے کچھ علاقوں میں سیاسی ایجینٹ بن گئے۔ انھیں ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر تسلط راجپوتانہ میں اتحاد برقرار رکھنے کا ذمہ سونپا گیا تھا۔ مگر بعد کے دنوں میں ان پر لگام لگائی جانے لگی اور ان کا دائرہ اختیار اور علاقہ بھی کم کر دیا گیا۔ 1823ء میں اپنی خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے سیاسی ایجینٹ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور انگلینڈ واپس ہو گئے۔ انگلینڈ واپس جا کر انھوں نے ہندوستان کی سیاست اور جغرافیہ کے موضوع متعدد کتابیں شائع کیں جن میں تاریخ راجستان، حالات مارواڑ بہت مقبول ہوئیں۔ اولاً یہ کتاب انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ انھوں نے 1826ء میں فوج سے استعفیٰ دیا اور اسی سال جولیا کلٹربک سے شادی کرلی۔ وہ 53 سال کی عمر میں 1835 میں انتقال کرگئے۔

لیفٹینینٹ کرنل
جیمس ٹاڈ
Portrait of James Tod, taken from the 1920 edition of his Annals and Antiquities of Rajast'han
Portrait of James Tod, taken from the 1920 edition of his Annals and Antiquities of Rajast'han
The frontispiece of the 1920 edition of Tod's Annals and Antiquities of Rajast'han

معلومات شخصیت
پیدائش 20 مارچ 1782(1782-03-20)
ازلنگٹن، لندن, لندن, UK
وفات 18 نومبر 1835(1835-11-18) (عمر  53 سال)
London
شہریت متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
مملکت برطانیہ عظمی (–1 جنوری 1801)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ Julia Clutterbuck (شادی. 1826–35)
اولاد
  • Grant Heatly Tod-Heatly
  • Edward H. M. Tod
  • Mary Augusta Tod
والدین
  • James Tod
  • Mary Heatly
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر، سیاسی، ایجنٹ، مورخ، مستشرق
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی
کارہائے نمایاں Annals and Antiquities of Rajast'han; Travels in Western India

حوالہ جات

ترمیم
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13168697s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب Freitag (2009), p. 33.