حاکم اعلی
Supreme Authority
کسی نظام عدلیہ کی انتہائی عدالت یا کسی انتظامی محکمہ کا حاکم اعلی جس کے احکام آخری، فیصلہ کن ہوں اور جن کی مزید اپیل نہ ہو سکے۔ پاکستان میں سپریم کورٹ عدالتی رنگ میں اور صدر مملکت انتظامی رنگ میں حاکم اعلی کہلائیں گے۔’’ اعلی‘‘ اسم تفصیل کا صیغہ ہے۔ قرآن پاک میں خدا تعالٰی کی ذات کے لیے ’’احکم الحاکمین ‘‘ کے الفاظ مخصوص ہیں جو کسی انسان کی ذات کے لیے مخصوص نہیں ہو سکتے۔