حب الوطنی
حب الوطنی سے مراد کسی شخص کی اپنے وطن کے لیے محبت ہے۔ ایک محب شخص اپنے ملک و قوم سے ثقافتی و فکری طور پر جڑا ہوتا ہے اور اپنے ملک و قوم کی بقاء کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ حب وطنی کا ایک جز نظریہ بھی ہوتا ہے جس کی بنیا پر ایک ملک قائم ہوتا ہے، مثلا ایک پاکستانی شخص اگر اپنے ملک سے محبت کرتا ہے تو اس نظریے کی بنیاد پر کہ :
” | پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو دو قومی نظریہ پر بنا ہے، پاکستان کے قیام کا مقصد ہم مسلمانوں کو اپنی سرزمین پر اختیار دینا، اپنی ثقافت کی حفاظت کرنا اور آزادی سے بلا خوف و خطر مذہبی کام سرانجام دینا ہے۔ | “ |