حقیقی المرکز
حقیقی المرکز خلیات (eukaryotic) ایسے خلیات کو کہا جاتا ہے کہ جن میں ایک ترقی یافتہ اور حقیقی مرکزہ پایا جاتا ہے۔ یہ خلیات کی دو بنیادی اقسام میں سے ایک ہیں، دوسری قسم کو بدائی المرکز خلیات کہا جاتا ہے۔ اس دنیا میں موجود تمام جانداروں کی جماعت بندی کے لیے استعمال کیا جانے والا یہ انتہائی اولین اور ابتدائی درجہ ہے، یعنی انھی دو اقسام کے خلیات کی بنیاد پر جانداروں (خواہ وہ حیوانات ہوں یا نباتات) کو دو گروہوں، حقیقی المرکزیہ اور بدائی المرکزیہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس ابتدائی درجہ تقسیم کو حیاتیات کی زبان میں ساحہ (Domain) کہا جاتا ہے۔