خالد مسعود گوندل
خالد مسعود گوندل، جولائی 2022ء سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مارچ 2023ء سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستانکے صدر ہیں۔ انھوں نے جون 2018ء سے جون 2022ء تک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور کے وائس چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[1][2][3]
خالد مسعود گوندل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اپریل 1962ء (62 سال) ضلع منڈی بہاؤالدین |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمخالد مسعود گوندل نے 1986ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور پاکستان سے گریجویشن کیا۔ پھر انھوں نے 1992ء میں سرجری میں اپنی فیلوشپ مکمل کی۔ انھیں 2005ء میں پروفیسر مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ اپنے تعلیمی ادارے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں شعبہ جراحی کے چیئرمین بنے۔ [2] انھوں نے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں 100 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں شائع کی ہیں۔ ان کی بنیادی دلچسپی پاکستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں ہے۔ [2] انھوں نے لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے باقاعدہ وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 2011ء میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے نائب صدر اور 2015ء سے 2016ء تک سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔[4] وہ اس وفد کا حصہ تھے جس نے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں سی پی ایس پی کی نمائندگی کی۔ [2]
اعزازات
ترمیم- تمغائے امتیاز (میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ 23 مارچ 2013ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے۔ [2]
- 23 مارچ 2021ء کو صدر پاکستان کی جانب سے میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے تمغہء حسنِ کارکردگی۔ [5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "College of Physicians and Surgeons Pakistan"۔ College of Physicians and Surgeons Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2023
- ^ ا ب پ ت ٹ "Profile of Khalid Masood Gondal on College of Physicians and Surgeons Pakistan website"۔ College of Physicians and Surgeons Pakistan website۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2022
- ↑ "Dr Khalid Masud Gondal becomes KEMU VC"۔ The Nation (newspaper)۔ 2018-06-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولائی 2021
- ↑ Muhammad Irfan (2018-06-14)۔ "Prof Dr Khalid Masood Gondal appointed as VC KEMU"۔ Daily Pakistan Global (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2022
- ↑ "Pride of Performance Award for KEMC VC"۔ The Nation۔ 2021-03-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولائی 2021
- ↑ Abida Parveen, Faisal Edhi among 88 conferred civil awards by President Alvi Dawn (newspaper), Published 23 March 2021, Retrieved 17 February 2022