خانیت خیوہ
(خانان خیوہ سے رجوع مکرر)
خانیت خیوہ یا خانیت خوارزم (انگریزی: Khanate of Khiva، ازبک زبان: Xiva Xonligi، خیوہ خان لغی) 1511ء سے 1920ء تک خوارزم کے تاریخی خطے میں قائم رہنے والی ایک وسط ایشیائی ریاست تھی۔ درمیان میں 1740ء سے 1746ء کے عرصے میں یہ نادر شاہ کی فتوحات کے نتیجے میں فارسی قبضے میں رہی۔ اس کا دار الحکومت خیوہ یا خوارزم تھا۔ 1873ء میں خیوہ سلطنت روس کا باجگذار ہو گیا اور 1920ء میں اشتراکیوں کی جانب سے بسماچی تحریک کو کچلنے کے بعد ریاست کا خاتمہ ہو گیا اور اس کی جگہ سوویت اتحاد نے خوارزم عوامی اشتراکی جمہوریہ تشکیل دی۔ 1924ء میں اسے باقاعدہ سوویت اتحاد کا حصہ بنا دیا گیا۔ آج یہ ازبکستان کا حصہ ہے۔
ویکی ذخائر پر خانیت خیوہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |