خانہ بدوش
خانہ بدوش سے مراد وہ لوگ ہیں جو کسی ایک جگہ قیام نہیں کرتے بلکہ جابجا گھومتے پھرتے ہیں۔ دنیا میں ایک اندازے کے مطابق 3سے 4 کروڑ خانہ بدوش افراد ہیں- بہت سی ثقافتیں روایتی طور پر خانہ بدوش رہی ہیں، لیکن روایتی خانہ بدوش رویہ، صنعتی ممالک میں اب نہ ہونے کے برابر ہیں- خانہ بدوش ثقافتوں کو اقتصادی مہارت کے مطابق تین اقسام میں بانٹا جاتا ہے؛
یہ لوگ گلہ بانی، چھاج، ریوڑ، دستکاری و تجارت کرتے ہیں- صنعتی ممالک یا کافی غریب ممالک میں بھیک بھی مانگ لیتے ہیں۔ بعض قوموں کا پیشہ ناچ اور زرکاری ہے-
مختلف خانہ بدوش قومیں
ترمیم- بازیگروں کی عورتیں سوئیاں بیچ کر روزی کماتی ہیں۔ اور مرد جسمانی کرتب دکھاتے ہیں۔
- رومینی: یورپ میں جس خانہ پدوش قوم کو جپسی کہتے ہیں وہ بھی برصغیر پاک و ہند کے بنجارے تھے جو وہاں پہنچے- ان لوگوں کے رنگ گندمی، بال اور آنکھیں سیاہ اور موتیوں کے سے چمکدار دانت ہوتے ہیں یہ لوگ چودھویں صدی میں یورپ میں داخل ہوئے اور سولھویں صدی میں فرانس اور انگلستان پہنچے۔
- بدو - عرب خانہ بدوش ہیں اور صحراؤں اور ریگستانوں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔
- ہون - دریائے وولگا اور وسطی ایشیا کے لوگ۔
ویکی ذخائر پر خانہ بدوش سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |