خلیج فنڈی
خلیج فنڈی کینیڈا کے صوبوں نووا اسکوٹیا اور نیو برنسوک کے درمیان واقع ایک خلیج ہے۔ یہ خلیج دنیا میں سب سے زیادہ جوار بھاٹے کے باعث معروف ہے۔ کیونکہ یہ خلیج ایک قیف کی شکل کی ہے اس لیے جب بحر اوقیانوس کا پانی اس کے تنگ علاقے میں داخل ہوتا ہے تو اس سے 20 سے 50 فٹ تک کی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔
ویکی ذخائر پر خلیج فنڈی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |