داس کیپیٹل (ترجمہ: سرمایہ) کارل مارکس کی 1867ء میں لکھی گئی ایک بہترین کتاب ہے جس میں سرمایہ اور سرمایہ داری کا تجزیہ اور مزدور طبقے کے استحصال کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ذریعے ایک نیا نظریہ سامنے آیا جو مارکسزم کہلایا جاتا ہے اور اس نظریے نے تمام پرانے نظریات کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

داس کیپیٹل
First edition title page of Volume I (1867):
Volume II and Volume III were published in 1885 and 1894, respectively
مصنفکارل مارکس
اصل عنوانDas Kapital. Kritik der politischen Oekonomie
ملکGermany
زبانGerman
اشاعت1867ء (1867ء)
ناشرVerlag von Otto Meisner

نوعیت

ترمیم

چار جلدوں میں چھپی اس کتاب میں مارکس نے ساری عمر کے تجربے اور تحقیق کا نچوڑ سمو دیا ہے۔ 1950ء سے پہلے چھپی  سماجی علوم کی کتابوں میں داس کیپیٹل   حوالوں کے اعتبار سے سب سے بڑی کتاب ہے۔[1]

اسلوب

ترمیم

کتاب کا منطقی خیال مارکس نے ارسطو کی کتاب سیاسیات اور نکومیچن کی اخلاقیات  سے لیا ہے۔[2]

گہرائی

ترمیم

انیسویں صدی میں مارکسی تحقیق جو سیاسی اقتصادیات کے ادب پر مبنی تھی، اس کے لیے مطالعے کے لیے برطانوی کتب خانہ ، لندن میں 12 سال کا عرصہ درکار ہوتا تھا۔[3]

کتاب کی سب سے زیادہ مقبولیت کا دور

ترمیم

2008ء اور 2009ء کے عالمی کساد بازاری کے زمانے میں جرمنی میں اس کتاب کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔[4]

2012ء میں ریڈ کویل بکس نے  کتاب کی جلد اول کا کامک ورژن  کیپیٹل اِن مانگا  [5] جاری کیا جو انگریزی ترجمہ ہے۔ مشہور جاپانی کتابی ورژن  داس کیپیٹل مانگا دے دوکوہا ہے۔[6]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Elliott Green (12 May 2016)۔ "What are the most-cited publications in the social sciences (according to Google Scholar)?"۔ LSE Imact Blog۔ London School of Economics۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2018 
  2. Marx credits Aristotle for being the "first to analyze... the form of value." In addition, he identifies the categories of use and exchange value with the Aristotlean distinction between the Oeconomic and the Chrematisitic. In the Politics, the former is defined as "value in use," while the latter is defined as a practice in which exchange value becomes an end unto itself."Marx, Capital Vol. 1, trans. Ben Fowkes (New York: Knopf Doubleday, 1977), 68, 253, f. 6.
  3. Capital, Vol. 1, trans. Fowkes (Knopf Doubleday, 1977), 446.
  4. "BBC NEWS - Europe - Marx popular amid credit crunch"۔ 2008-10-20۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2018 
  5. Guy Yasko (2012)۔ Capital: In Manga!۔ Red Quill Books۔ ISBN 978-1-926958-19-4۔ 25 February 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2016 
  6. Marx's 'Das Kapital' comic finds new fans in Japan. Japan Today. 23 December 2008.