دفاع پاکستان کونسل
دفاع پاکستان کونسل 40 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ جو بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف قائم کیا گیا۔
کونسل کی بنیاد12نومبر2012کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں رکھی گئی۔ کونسل کے چیئرمین جمعیت علمااسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق ہیں جبکہ دیگر قیادت میں جماعت الدعوہ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، اہلسنت والجماعت کے محمد احمد لدھیانوی، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر)حمید گل اور دیگر شامل ہیں۔
دفاع پاکستان کانفرنسیں
ترمیمدفاع پاکستان کونسل لاہور، راولپنڈی، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں نیٹو سپلائی کے خلاف لاکھوں افراد پر مشتمل دفاع پاکستان کانفرنسیں منعقد کرچکی ہے۔ جو ملکی میڈیا کے علاوہ عالمی میڈیامیں بھی زیر بحث رہیں۔
لانگ مارچ
ترمیمحکومت پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد جب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے تھیں۔ ایسے موقع پر ایک مرتبہ پھر دفاع پاکستان کونسل کی قیادت نے عوامی جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 جولائی کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ اس لانگ مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور لاہور سے جی ٹی روڈ پر آنے والے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے پہنچا۔ لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ 14جولائی کو کوئٹہ سے شروع ہوکر چمن باڈر پر ختم ہوا۔ جبکہ تیسرا مرحلہ 16جولائی کو پشاور سے تورخم بارڈر تک مکمل کیا گیا۔
بیرونی روابط
ترمیم- دفاعِ پاکستان کونسل کا ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ difaepakistan.com (Error: unknown archive URL)
- ایکسپریس ٹریبیون - دفاعِ پاکستان کونسل: 40 جماعتوں کا مارچ
- ایکسپریس ٹریبیون - پشاور سول سوسائٹی اور مارچ - 6 مارچ 2012
- جمعیت علمائے پاکستان اور دفاعِ پاکستان کی علیحدگیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ awamiweb.com (Error: unknown archive URL) - 22 مارچ 2012