دودھ
دودھ يا شِير عام طور پر ایک سفید مائع ہوتا ہے جو ممالیہ کے تھن سے نکلتا ہے جیسے کہ گائے کا دودھ یا انسانی دودھ۔ یہ مائع ممالیہ غدودوں میں پیدا ہوتا ہے
غذائیت
ترمیمدودھ انسانی استعمال کی خوراک میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں معدنیات جیسے کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ جسم کو پروٹین کی بھی مقدار فراہم کرتا ہے اور جسم کی حیاتیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دودھ کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر جسم کی %44 حیاتیاتی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ دودھ کی بعض اقسام میں معدنیات جیسے کیلشیم کی مقدار خاطر خواہ نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی ان سے ملائی،پنیر اور ملائی پنیر حاصل ہو سکتا ہے۔[1]
اشتقاقیات
ترمیملفظِ 'دودھ' کی جڑ سنسکرت زبان کا لفظ 'دُگدھ' ہے، لیکن اس کی ہند-یورپی جڑیں اور بھی گہری ہیں اور اس سے ملتے جلتے قرابتدار الفاظ کئی ہند-یورپی زبانوں میں ملتے ہیں۔ بطورِ مثال اوستائی زبان (ایک ہزاروں سال پرانی مشرقی فارسی زبان) میں 'دغد'، وخی میں 'دیغ' اور نئی فارسی میں 'دوغ' (چھاچھ) پائے جاتے ہیں۔[2]
پیداوار
ترمیمملک | پیداوار (ٹن) |
---|---|
ریاستہائے متحدہ | 87,446,130 |
بھارت | 50,300,000 |
چین | 36,036,086 |
روس | 31,895,100 |
برازیل | 31,667,600 |
جرمنی | 29,628,900 |
فرانس | 23,301,200 |
نیوزی لینڈ | 17,010,500 |
مملکت متحدہ | 13,960,000 |
ترکیہ | 12,480,100 |
دنیا | 599,438,003 |
ملک | پیداوار (ٹن) |
---|---|
بھارت | 62,400,000 |
پاکستان | 22,279,000 |
چین | 3,100,000 |
مصر | 2,725,000 |
نیپال | 1,066,870 |
ایران | 279,800 |
میانمار | 248,400 |
اطالیہ | 210,200 |
سری لنکا | 46,990 |
بنگلادیش | 36,000 |
دنیا | 92,517,217 |
دودھ ساخت کا تجزیہ
ترمیمConstituents | Unit | گائے | بکری | بھیڑ | بھینس |
---|---|---|---|---|---|
پانی | g | 87.8 | 88.9 | 83.0 | 81.1 |
پروٹین | g | 3.2 | 3.1 | 5.4 | 4.5 |
فیٹ | g | 3.9 | 3.5 | 6.0 | 8.0 |
----Saturated fatty acids | g | 2.4 | 2.3 | 3.8 | 4.2 |
----Monounsaturated fatty acids | g | 1.1 | 0.8 | 1.5 | 1.7 |
----Polyunsaturated fatty acids | g | 0.1 | 0.1 | 0.3 | 0.2 |
Carbohydrate (i.e the sugar form of lactose) | g | 4.8 | 4.4 | 5.1 | 4.9 |
Cholesterol | mg | 14 | 10 | 11 | 8 |
کیلشیم | mg | 120 | 100 | 170 | 195 |
Energy | kcal | 66 | 60 | 95 | 110 |
kJ | 275 | 253 | 396 | 463 |
ملاوٹ
ترمیمپہلے دودھ میں صرف پانی ملایا جاتا تھا مگر زمانے کی ترقی کے ساتھ ملاوٹ میں بھی بڑی ترقی ہو چکی ہے۔ رانا اعجاز حسین (ملتان) کسی بلاگ پر لکھتے ہیں:
- "دودھ کی فروخت کے نام پرمکروہ دھندہ کرنے والے عناصرنے محض پیسے کمانے کی خاطر اپنے گھروں میں دودھ کی مشینیں لگا رکھی ہیں۔ یہ بے ضمیر لوگ انتہائی سستے داموں غیر معیاری کھلاخشک دودھ خرید کر ایک کلو پاؤڈر میں 16سے18لٹر پانی ملا کر دودھ تیارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کی مقدار کو بڑھانے، گاڑھا کرنے اور خالص شکل میں لانے کے لیے سرف، گھی، میٹھا سوڈا، چینی، سوڈیم کلورائیڈ، یوریا کھاد، بلیچنگ پاوڈر، پوٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور مکئی کا آٹا استعمال کرتے ہیں اور ایک من دودھ میں 220گرام کھویا، سنگھاڑوں کا آٹا، اراروٹ ملاکر دودھ کی قدرتی مٹھاس اور ذائقہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح 2 من بھینسوں کا دودھ حاصل کر کے غیر معیاری ذرائع سے 10 سے 12 من دودھ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے"[7]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "دودھ - چند حقائق"۔ betterhealth.vic.gov.au۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2010ء
- ↑ H. W. Bailey، Indo-Scythian Studies: Being Khotanese TextsVolume 7 of Indo-Scythian Studies، Cambridge University Press, 2009، ISBN 9780521118736،
... Zor. Pahl,, N. Pers. dōz, dōxtan, Avestan duɣda- ... N Pers. dōɣ, Waxī δīɣ. Old Indian has dohati, dogdhi, dugdha-, doha- ...
- ↑ Food and Agricultural commodities production – Cow milk, whole, fresh آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ faostat.fao.org (Error: unknown archive URL), FAOSTAT, Food And Agricultural Organization of the United Nations. faostat.fao.org. Retrieved on 1 August 2012.
- ↑ Livestock Production statistics آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ faostat.fao.org (Error: unknown archive URL), FAOSTAT, Food And Agricultural Organization of the United Nations. faostat.fao.org. Retrieved on 1 August 2012.
- ↑ "Milk analysis"۔ North Wales Buffalo۔ September 29, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 3, 2009 (Citing McCane, Widdowson, Scherz, Kloos, International Laboratory Services.)
- ↑ USDA National Nutrient Database for Standard Reference[مردہ ربط]. Ars.usda.gov. Retrieved on November 24, 2011. آرکائیو شدہ اگست 21, 2008 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ دودھ کا زہر
ویکی ذخائر پر دودھ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |