رابن ہُڈ انگریزی لوک کہانیوں میں شیرووڈ جنگل کا ایک بہادر ڈاکو تھا جو تقریباً 1290ء میں پیدا ہوا۔ ایک بہت اچھا ماہر تیر انداز اور تلوارباز۔ وہ اور اس کے ساتھی امیروں کو لوٹنے اور غریبوں کو دینے کے لیے مشہور تھے۔ روایتی طور پر رابن ہڈ اور اس کے ساتھی لنکن سبز کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔

رابن ہڈ
رابن ہڈ سر گائی کے ساتھ تیر اندازی کرتے ہوئے

رابن ہڈ قرون وسطی کی مشہور لوک شخصیت بن گئے، جدید ادب، فلم اور ٹیلی ویژن کے ذریعے ان کی شہرت ابھی تک جاری ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق رابن ہڈ ایک عام شہری تھا، لیکن نوٹنگھم کے بدمعاش شیرف نے اس کی زمین زبردستی چھین لی ا س ظلم کی وجہ سے وہ ڈاکو بنا۔

تاریخ

ترمیم

مقبول روایتوں میں رابن ہڈ اور ا س کے مجا مردوں(مسرور) (Merry Men) کا گروہ ناٹنگھم شائر کے شیرووڈ جنگل میں کارروائی کرتے تھے۔ کچھ حوالہ جات کے مطابق ہو سکتا ہے کہ رابن ہڈ کی بنیاد جنوبی یارکشائر کے علاقے Barnsdale سے ہو جس کی سرحد ناٹنگھم شائر سے منسلک ہے۔ دیگر روایات ہے کہ رابن کا "حقیقی" گھر یارکشائر کے اندر اور دوسری جگہوں پر ہو سکتا ہے۔ جبکہ رابن نام کے ساتھ جگہوں کے مقامات کی کثرت مزید الجھن پیدا کرتے ہیں۔ ایک تاریخی روایت میں سولہویں صدی کے آخر میں اس کی پیدائش بطور لوکسلی (Loxley) شیفیلڈ، جنوبی یارکشائر میں ہوئی تھی۔ جبکہ یارکشائر میں رابن ہڈ کے نام کا ایک کنواں کم از کم 1422ء سے بھی پہلے اس کے نام سے منسلک ہے۔ ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ رابن ہڈ نام کا شخص تیرہویں اور چودہویں صدی میں شیفیلڈ، جنوبی یارکشائر میں رہتا تھا۔ اس کی قبر کا دعوی کرکلیس پیراے میں کیا گیا ہے جو مغربی یارکشائر میں میرفیلڈ کے قریب ہے۔

سب سے پہلے رابن ہڈ کے حوالے سے واضح منظوم چودہویں صدی کی شاعری Piers Plowman میں پیش کی گئی تھی، لیکن ابتدائی دور میں ایک بچ جانے والے گیت کی نقول میں اس کا قصہ پندرہویں اور سولہویں صدی کے عشرے کی تاریخ کا بیان کرتی ہے۔ ان ابتدائی دستاویزات میں رابن ہڈ کی جماعت، عورتوں کا احترام، اس کی تیراندازی کی مہارت، سرکاری احکامات کی پامالی اور خاص طور پر نوٹنگھم کے شیرف سے دشمنی واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ اگرچہ میڈ میرین یا فرائرٹک تو نہیں لیکن لٹل جان، ملر کا بیٹا اور ول سکارلٹ تمام مشہور کرداراس میں ظاہر ہیں۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ ان دونوں کی عدم موجودگی کیوں ہے کیونکہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ فرائرٹک کم سے کم پندرہویں صدی کے بعد سے اس لیجنڈ(قصہ)کا حصہ ہے۔

مقبول ثقافت میں رابن ہڈ کو عام طور پر بارہویں صدی کے بادشاہ رچرڈ شیر دل کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ رابن نے رچرڈ کے بھائی جس کا نام جان تھا کی ناانصافیوں سے تنگ آکر اس کی حکم عدولی شروع کر دی تھی کیونکہ اس دوران رچرڈ تیسری صلیبی جنگ میں شریک تھا تو جان نے انگلستان کی قیادت کا دعوی کر دیا تھا۔ یہ نظریہ سولہویں صدی میں کچھ مقبول ضرور ہوا لیکن اسے بہت کم علما کرام کی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ ابتدائی گیتوں میں بھی اس داستان کی حمایت نہیں کی گئی ہے۔