ریمنڈ جیمز برائٹ (پیدائش:13 جولائی 1954ءفوٹسکرے، وکٹوریہ) وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلر اور لوئر آرڈر بلے باز تھے جنھوں نے کئی سیزن تک وکٹوریہ کی کپتانی کی۔ وہ آسٹریلیا کے نائب کپتان بھی تھے۔ برائٹ نے 1973/74ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے دورے پر آسٹریلیا کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔اس نے 1976-77ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کیا اور پھر اس نے 1977ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا اور اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اگلی دہائی کے دوران وہ ٹیسٹ یا ایک روزہ ٹیموں میں باقاعدہ جگہ بنائے بغیر آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل رہے، انھوں نے اپنے بارہ سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران صرف پچیس ٹیسٹ اور گیارہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ تاہم اس نے 1977-78ء اور 1978-79ء میں ورلڈ سیریز کرکٹ کے دوران آسٹریلیا کی الیون کے لیے پندرہ سپر ٹیسٹ کھیلے، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے خلاف 29 کی اوسط سے 42 وکٹیں حاصل کیں۔ بے شک بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا بہترین لمحہ 1986ء میں ہندوستان کے خلاف مدراس میں ٹائی ہونے والے مشہور ٹیسٹ میں آیا، جب انھوں نے ہندوستان کی دوسری اننگز میں 94 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے ایک میچ میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، اپنے ملک کے لیے ان کی آخری ایک روزہ بین الاقوامی کی شرکت اپریل 1986ء میں پاکستان کے خلاف تھی برائٹ کو آسٹریلیا کے دورہ کرنے والے اسکواڈ کے لیے بہت مرتبہ منتخب کیا گیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ (1973-74ء 1976-77ء 1978ء 1981-82ء اور 1985-86ء) شامل تھے۔ انگلینڈ (1977ء 1980ء اور 1981ء)ء ویسٹ انڈیز (1978–79ء)، پاکستان (1979–80ء اور 1982–83ء)، سری لنکا (1980–81ء)، شارجہ (1986ء) اور ہندوستان (1986–87ء) کے دورے شامل تھے۔

رے برائٹ
ذاتی معلومات
مکمل نامریمنڈ جیمز برائٹ
پیدائش (1954-07-13) 13 جولائی 1954 (عمر 70 برس)
فوٹسکرے, ملبورن, آسٹریلیا
عرفکینڈل
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتگیند بازی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 280)7 جولائی 1977  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ19 اکتوبر 1986  بمقابلہ  بھارت
پہلا ایک روزہ (کیپ 19)30 مارچ 1974  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ11 اپریل 1986  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1972–1988وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 25 11 184 47
رنز بنائے 445 66 4,130 458
بیٹنگ اوسط 14.35 16.50 21.07 19.08
100s/50s 0/0 0/0 2/12 0/2
ٹاپ اسکور 33 19* 108 70
گیندیں کرائیں 5,541 462 37,912 2,367
وکٹ 53 3 471 40
بالنگ اوسط 41.13 116.66 32.08 41.12
اننگز میں 5 وکٹ 4 0 24 0
میچ میں 10 وکٹ 1 0 2 0
بہترین بولنگ 7/87 1/28 7/87 3/30
کیچ/سٹمپ 13/– 2/– 107/– 11/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 جنوری 2017

ذاتی زندگی

ترمیم

رے برائٹ نے دو بار شادی کی تھی۔ اس نے انگلینڈ میں پیدا ہونے والی دوسری بیوی جیکی سے 1977ء کے دورہ انگلینڈ پر ملاقات کی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم