سلکھشنا پنڈت (انگریزی: Sulakshana Pandit) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[1]

سلکھشنا پنڈت
پیدائشی نامSulakshana Pratap Narain Pandit
معروفیتSulakshna Pandit
پیدائش12 July 1954Mumbai, India
اصنافپس پردہ گلوکار, performing artist
پیشےگلوکاری, اداکار
سالہائے فعالیتSinging: 1967–1996
Acting: 1975–1988

سلكشنا پرتاپ نارائن پنڈت کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے تھا۔ ان کے والد پرتاپ نارائن پنڈت ایک کلاسیکل سنگر تھے اور مشہور کلاسیکل سنگر پنڈت جس راج ان کے چاچا ہیں۔ سلكشنا پنڈت نے نو سال کی عمر میں پہلا گانا گایا تھا۔ بطور اداکارہ انھوں نے اپنی پہلی فلم اداکار سنجیو کمار کے ساتھ کی تھی. فلم کا نام تھا اُلجھن. انھوں نے اپنے وقت کے ٹاپ موسٹ ہیروز کے ساتھ کام کیا. انھیں فلم سنکلپ میں ایک گانے ' تو ہی ساگر ہے تو ہی کنارہ ' کے لیے بیسٹ پلے بیک سنگر کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ سلكشنا نے زیادہ تر فلمیں سنجیو کمار کے ساتھ کی تھیں اور وہ سنجیو سے بے پناہ محبت بھی کرنے لگی تھی مگر سنجیو کمار ہیما مالنی کو چاہتے تھے۔ ہیما نے سنجیو کے پروپوزل کو ٹھکرا کر اداکار دھرمیندر سے شادی کر لی, جس سے سنجیو کمار کا دل ٹوٹ گیا۔ سلكشنا نے کئی بار سنجیو سے کہا کہ چلو ہم شادی کرتے ہیں مگر سنجیو کبھی راضی نہیں ہوئے اور اس کی وجہ بھی سنجیو کمار نے گلزار کو بتائی تھی کہ اُنکے گھر کوئی بھی پچاس سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتا, اس لیے وہ شادی کر کے کسی کو دکھ نہیں دینا چاہتے ہیں۔ اور ہوا بھی ایسا ہی, سنجیو کمار 47 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اُنکی موت سے سلكشنا کو صدمہ پہنچا اور وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔ اُنکی حالت دن بہ دن خراب ہوتی گئی۔ سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ مشہور سنگیتکار جوڑی جتین للیت جو سلكشنا کے بھائی ہیں, انھوں نے اپنی بہن کو کبھی موقع نہیں دیا۔ سلكشنا کے جیجا آدیش شریواستو جو خود ایک اچھے سنگیت کار تھے, ایک البم نکلنا چاہتے تھے مگر قسمت کی ستم ظرفی یہ ہوئی کہ آدیش کی کم عمری میں ہی وفات ہو گئی۔ سلكشنا کی گرنے کی وجہ سے ہپ بون ٹوٹ گئی۔ آج کل وہ اپنی بہن کے گھر رہتی ہیں اور اپنے گانے سنتی ہیں۔

متعلقہ روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sulakshana Pandit" 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔