شکر
ہمارے دیہاتوں میں گڑ اور دیسی شکر گنے کے رس سے تیار کی جاتی۔ سفید شکر یا چینی گنے کے رس یا چقندر سے تیار کی جاتی ہے۔ کیمیاوی اعتبار سے اس میں تین اجزا شامل ہوتے ہیں۔ کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن۔ اس مرکب کو کاربو ہائڈریٹ بھی کہا جاتا ہے۔
نام | |
---|---|
IUPAC name
Sucrose
| |
دیگر نام
Sugar, Saccharose
| |
شناخت | |
رقم CAS | 57-50-1 |
بوب کیم | 5988 |
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
|
|
خواص | |
مالیکیولر فارمولا | C12H22O11 |
مولر کمیت | 342.29648 g/mol |
ظہور | white solid |
کثافت | 1.587 g/cm³, solid |
نقطة الانصهار | 186 °C |
الذوبانية في الماء | 211.5 g/100 ml (20 °C) |
المخاطر | |
مخاطر | Combustible |
NFPA 704 | |
نقطة الوميض | N/A |
شکر سازی
ترمیمگنا جب شکر سازی کے کارخانے میں پہنچتا ہے تو سب سے پہلے اس کا رس نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد رس کو گرم کرکے اس کا میل کاٹا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے چونے کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ میل کٹ کر رس کی سطح پر آ جاتا ہے۔ صاف شدہ رس کو بڑے بڑے برتنوں میں ایسے کمروں میں پکایا جاتا ہے جہاں ہوا نہیں ہوتی۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ابالنے کے لیے کم درجہ حرارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ پکتے پکتے رس کا پانی توڑا جاتا ہے، تہ میں شکر کی قلمیں رہ جاتی ہیں۔ اس کو کچی شکر کہتے ہیں۔ اب شکر کی صفائی باقی رہ جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : sucrose — PubChem CID: https://pubchem.ncbi.nlm.nih.gov/compound/5988 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اکتوبر 2016 — اجازت نامہ: آزاد مواد
- ↑ UNII: https://fdasis.nlm.nih.gov/srs/unii/C151H8M554 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 فروری 2018