شینہائی انقلاب (انگریزی: Xinhai Revolution) (چینی: 辛亥革命; پینین: Xīnhài Gémìng) جسے چینی انقلاب اور 1911ء کا انقلاب بھی کہا جاتا ہے ایک انقلاب تھا جس نے چین کے آخری سلسلہ شاہی (چنگ خاندان) کا خاتمہ کیا جس کے نتیجے میں جمہوریہ چین (1912ء–1949ء) کا قیام عمل میں آیا۔ انقلاب کا نام شینہائی اس وجہ سے ہے کیونکہ یہ 1911ء میں ہوا جو چینی تقویم کے مطابق شینہائی (辛亥; 'دھاتی سور') کا سال ہے۔ [2]

شینہائی انقلاب
Xinhai Revolution
1911ء کا چینی انقلاب
(Chinese Revolution of 1911)
سلسلہ چنگ مخالف تحریک

شینہائی انقلاب کے دوران نانجنگ روڈ
تاریخ10 اکتوبر 1911ء (1911ء-10-10) – 12 فروری 1912 (1912-02-12)
(لوا خطا ماڈیول:Age میں 521 سطر پر: attempt to concatenate local 'last' (a nil value)۔)
مقامچنگ خاندان
نتیجہ

چینی انقلابی اتحاد کی فتح

مُحارِب

 چنگ خاندان

چین کا پرچم جمہوریہ چین کی عبوری حکومت
ہوبئی جمہوریہ چین کی فوجی حکومت
تونگمینگہوئی
گیلاوہوئی
تیاندیہوئی
مختلف دیگر انقلابی گروہ اور قوتیں
علاقائی حکام اور جنگجو
کمان دار اور رہنما
ملکہ دوواگیر لونگیو
شہزادہ-ریجنٹ زایفینگ
وزیر اعظم یوان شیکائی
فینگ گؤژانگ
ما انلیانگ
دوان چیروی
یانگ زینگشین
ما چی
کئی دیگر اشرافیہ چنگ خاندان
عبوری صدر سن یات سین
جنرل ہوانگ شینگ
سونگ جیاورین
چئن چیمئی
چین کا پرچم عبوری نائب صدر لی یوانہونگ
چین کا پرچم عبوری صدر یوان شیکائی
طاقت
200,000 100,000
ہلاکتیں اور نقصانات
~170,000 ~50,000

اس انقلاب میں بہت سے بغاوتیں اور شورشیں شامل تھیں۔ اس کا اہم موڑ 10 اکتوبر 1911ء کو ہونے والی ووچانگ شورش (چینی: 武昌起义) تھی جو "ریلوے تحفظ تحریک" پر غلط انداز میں پیش آنے کی وجہ سے تھی۔ انقلاب کا اختتام 12 فروری 1912ء کو چھ سالہ آخری شہنشاہ پویی کی تخت سے دستبرداری پر ہوا۔ اس کے ساتھ ہی دو ہزار سالہ چینی شاہی دور کا اختتام اور چینی ابتدائی جمہوری دور کا آغاز ہوا۔ [3]

انقلاب کی بنیادی وجہ چنگ خاندان کا زوال تھا جو چین کو جدید بنانے اور غیر ملکی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں ناکام ثابت ہوا تھا۔ بہت سے زیر زمین "چنگ مخالف گروہ"، جلاوطن چینی انقلابی چنگ خاندان کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے۔ مختصر خانہ جنگی چنگ حکومت کے با اثر چینی فوجی اور حکومتی اہلکار یوان شیکائی اور تونگمینگہوئی (متحدہ جماعت) کے رہنما سن یات سین کے درمیان ایک سیاسی سمجھوتے کے ذریعے ختم ہوئی۔

جمہوریہ چین اور اصل سرزمین چین پر عوامی جمہوریہ چین دونوں خود کو شینہائی انقلاب کا جائز جانشین تصور کرتے ہیں اور قوم پرستی، جمہوریت، چین اور قومی اتحاد کے نظریات سمیت اس کا احترام کرتے ہیں۔ تائیوان میں 10 اکتوبر "دہرے دس" دن کے طور پر جمہوریہ چین کا "قومی دن" ہے۔ اصل سرزمین چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں یہ دن شینہائی انقلاب کے سالانہ جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

انقلاب روس

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kit-ching (1978), pp. 49–52.
  2. Li Xing. [2010] (2010). The Rise of China and the Capitalist World Order. Ashgate Publishing, Ltd. آئی ایس بی این 0-7546-7913-6, آئی ایس بی این 978-0-7546-7913-4. p. 91.
  3. Li, Xiaobing. [2007] (2007). A History of the Modern Chinese Army. University Press of Kentucky. آئی ایس بی این 0-8131-2438-7, آئی ایس بی این 978-0-8131-2438-4. pg 13. pg 26–27.