صحیح لذاتہ (اصطلاح حدیث)
(صحیح لذاتہٖ (اصطلاح حدیث) سے رجوع مکرر)
حدیث کی اقسام میں سب سے اعلیٰ حدیث صحیح لذاتہ ہے، یہ وہ حدیث ہے جس کے تمام راوی عادل (جھوٹ اور منہیاتِ شرعیہ سے بچے ہوئے) اور تام الضبط (قوی یاد داشت والے) (یہ ضبط صرف زبانی یادداشت سے بھی ہوتا ہے اور کبھی کتاب کی مدد سے بھی ہوتا ہے، پہلے ضبط کوضبطِ صدر اور دوسرے کو ضبطِ کتاب کہتے ہیں) ہوں اور سند میں اتصال ہوکہ ہرراوی دوسرے راوی سے ملا ہو اور اس حدیث کے خلاف کسی لفظ میں کوئی اور راوی مخالفت کرنے والا نہ ہو۔[1]