مير محمد عاصم كرد گيلو 1958ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وزیر خزانہ حکومت بلوچستان کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انھوں نے 1995ء میں بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کی سند حاصل کی۔ وہ زمینداری کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔

فائل:Asim kurd.jpg
محمد عاصم كرد گيلو

1990 اور 1997ء میں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، 2002ء کے عام انتخابات میں نیشنل الائنس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کابینہ میں وزیر ریونیو رہے۔ 2008ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر چوتھی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ عاصم کرد گیلو کا تعلق ماضی میں مسلم لیگ ن سے بھی رہا۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. نمائندگان ڈائری، بلوچستان اسمبلی2002ء[مردہ ربط]
  2. "نمائندگان ڈائری، بلوچستان اسمبلی2008ء"۔ 26 جنوری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2009