غلام رسول سعیدی
علامہ غلام رسول سعیدی اہل سنت و جماعت کے نمائندہ عالم دین اور ایک عظیم محقق ہیں۔ آپ کراچی پاکستان کے باشندہ ہیں۔ ایک بڑے مشہور مدرسے کے شیخ الحدیث ہیں۔ آپ کی دو کتابیں اپنی مثال آپ ہیں:
غلام رسول سعیدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 ستمبر 1937ء دہلی |
تاریخ وفات | 5 فروری 2016ء (79 سال) |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
استاذ | محمد حسین نعیمی ، عطا محمد بندیالوی |
پیشہ | عالم ، مصنف |
کارہائے نمایاں | شرح صحیح مسلم ، تبیان القرآن |
اعزازات | |
تمغائے جرات (2015) |
|
درستی - ترمیم |
شرح صحیح مسلم
ترمیمپہلی کتاب شرح صحیح مسلم (غلام رسول سعیدی) میں آپ نے(قرآن شریف اور صحیح البخاری کے بعد) کائنات کی تیسری سب سے افضل کتاب صحیح مسلم کی ایسی جامع شرح کی ہے، جو آپ سے پہلے اور امام نووی کے بعد اس پوری مدت میں کسی دوسرے کی نظر نہیں آتی۔ اردو زبان میں بلا شبہ اس شرح کا بہت اعلی مقام ہے۔ یہ واحد وہ شرح ہے جو اردو ہوتے ہوئے عربی کا مکمل لطف بھی دیتی ہے اور مواد بھی۔ انداز بیان علمی اور تحقیقی ہے اور بلاشبہ آپ نے تحقیق کا حق ادا کیا ہے۔ آپ کی یہ شرح سات جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر ہر جلد ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔
تبیان القرآن
ترمیمدوسری کتاب تبیان القرآن ہے، جو بالکل شرح مسلم کے انداز پر قرآن مجید کی جامع تفسیر ہے۔
نعمۃ الباری شرح صحیح بخاری
ترمیمعلامہ غلام رسول سعیدی کی کتاب نعمۃ الباری جو صحیح بخاری کی شرح ہے اس کی بھی تقریبا 14جلدیں طبع ہو چکی ہیں،یہ شرح بھی اردو میں بخاری شریف کی بے مثل شرح ہے ،اب نے اس میں چاروں فقہی مذاہب ،حنفی ،مالکی ،شافعی ،حنبلی کو بیان کیا ہے ،شرح کی عبارت آسان ہے ،جس کی وجہ سے یہ عوام و خواص میں مقبول ہے [1]
مقالات سعیدی
ترمیماس کتاب میں آپ نے اپنے لکھے ہوئے مضامین کو جمع کیا ہے، اس میں بھی آپ کے الفاظ نہایت آسان ہیں، اس میں شامل مضامین میں سے چند ایک یہ ہیں۔
|
|
|
وفات
ترمیمجامع نعیمیہ کراچی کے شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی 79 برس کی عمر میں مورخہ 5 فروری 2016ء انتقال کر گئے،علامہ سعیدی کی تدفین جامع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کی گئی ۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مقدمہ نعمۃ الباری ،جلد 1
- ↑ فہرست مقالات سعیدی
- ↑ 1. http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-Feb-2016/451043