لارڈ لٹن
رابرٹ بلور لٹن، فرسٹ ارل آف لٹن المعروف لارڈ لٹن (انگریزی: Robert Bulwer-Lytton, 1st Earl of Lytton) (پیدائش: 8 نومبر 1831ء - وفات: 24 نومبر 1891ء) برطانوی سیاست دان، سفارت کار اور شاعر تھے۔انھوں نے 12 اپریل 1876ء سے 8 جون 1880ء تک ہندوستان کے وائسرائے اور گورنر جنرل کی خدمات انجام دیں۔ انھیں کے دور ملکہ وکٹوریہ نے قیصرہ ہند کا لقب اختیار کیا۔ وہ مشہور انگریز شاعر اور ناول نگار بلور لٹن کے بیٹے تھے۔
لارڈ لٹن | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Robert Bulwer-Lytton, 1. Earl of Lytton) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 نومبر 1831ء [1][2][3][4][5] لندن ، متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
||||||
وفات | 24 نومبر 1891ء (60 سال)[1][2][3][4][5] پیرس ، فرانس |
||||||
مدفن | ہارٹفورڈشائر | ||||||
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ | ||||||
جماعت | لبرل پارٹی | ||||||
والد | ایڈورڈ بلور لیٹن [6][7][8] | ||||||
والدہ | روزینا بلور لٹن [6][7] | ||||||
مناصب | |||||||
گورنر جنرل ہند | |||||||
برسر عہدہ 12 اپریل 1876 – 8 جون 1880 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بون ہیعرو اسکول |
||||||
پیشہ | سیاست دان [9]، سفارت کار ، شاعر ، مصنف [10] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [11] | ||||||
ملازمت | فارن آفس، مملکت متحدہ [12] | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمرابرٹ بلور لٹن 8 نومبر 1831ء کو لندن، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ 1850ء سے 1875ء تک وہ مختلف سفارتی عہدوں پر معمور رہے اور اس کے بعد وزیر اعظم برطانیہ بینجمن ڈزرائیلی نے انھیں ہندوستان کا وائسرائے مقرر کیا۔ یہ جنگ آزادی 1857ء کے بعد کا پُر آشوب دور تھا جب برطانوی حکومت ہندوستان میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے، اپنے حلیف اور دوست پیدا کرنے میں مصروف تھی۔ ان میں پہلا قدم دیسی راجواڑوں کی طرف تھا جنہیں پہلے اس کا یقین دلایا گیا کہ ان کی سرحدیں محفوظ رہیں گی اور ہر قسم کے بیرونی حملوں سے ان کی حفاظت کی جائے گی اور اس کے عوض وہ ضرورت پڑنے پر انگریز حکومت کا ساتھ دیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ انھیں اندرونی معاملات میں کافی خود مختاری بھی دی گئی۔ دوسرے مختلف صوبوں خاص طور پر یونائیٹڈ پروونسز اور پنجاب وغیرہ میں زمینداروں اور جاگیرداروں کو بھی حفاظت کی ضمانت دی گئی اور اپنی رعایا پر انھیں پورا اختیار دیا گیا۔ اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کا کام لارڈ لٹن کو ہی تفویض ہوا۔ اپنے وائسرائے رہنے کے زمانے میں انھیں افغانوں سے بھی معرکہ آرا ہونا پڑا اور اس کے صلہ میں انھیں 1880ء میں ارل کا خطاب دیا گیا۔ 1887ء سے 1891ء تک وہ فرانس میں برطانیہ کے سفیر کے عہدے پر تعینات رہے۔ انھوں نے اپنی شاعری کے مجموعے بھی شائع کیے اور اپنے باپ کی سوانح عمری بھی لکھی جو 1883ء میں شائع ہوئی۔ لارڈ لٹن 24 نومبر 1891ء کو پیرس، فرانس میں وفات پا گئے۔[13][14]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Robert-Bulwer-Lytton-1st-earl-of-Lytton — بنام: Robert Bulwer-Lytton, 1st earl of Lytton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rf616h — بنام: Robert Bulwer-Lytton, 1st Earl of Lytton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p8531.htm#i85310 — بنام: Edward Robert Bulwer-Lytton, 1st Earl of Lytton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?222152 — بنام: Owen Meredith — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb147695372 — بنام: Owen Meredith — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
- ^ ا ب عنوان : Kindred Britain
- ↑ عنوان : Бульвер, граф Литтон, Эдуард
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/117154938 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/21072739
- ↑ ناشر: محکمہ خارجہ ودولت مشترکہ برطانیہ
- ↑ جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 333
- ↑ رابرٹ بلور لٹن، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن