ضلع لاڑکانہ
ضلع لاڑکانہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کا ایک ضلع ہے اور اس کا صدر مقام لاڑکانہ شہر ہے۔ یہ ضلع برطانوی راج کے دور میں یکم اگست 1901ء کو تشکیل پایا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع لاڑکانہ کی آبادی سترہ لاکھ چوراسی ہزار 1,784,453 افراد پر مشتمل ہے۔
District Larkana | |
---|---|
ضلع لاڑکانہ | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
تشکیل | یکم اگست 1901 |
قائم از | برطانوی راج |
مرکزی دفتر | لاڑکانہ |
انتظامی تقسیم | ۴
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | شرجیل نور |
• انتخابی حلقے | این اے۔194 (لاڑکانہ۔1) این اے۔195 (لاڑکانہ۔2) |
رقبہ | |
• کل | 1,948 کلومیٹر2 (752 میل مربع) |
بلندی | 147 میل (482 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 1,784,453 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 77150 |
ٹیلی فون کوڈ | 074 |
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع لاڑکانہ میں 1,765,521 سندھی، 10,199 براہوی، 3,201 بلوچی، 2,198 میواتی، 1,375 پشتو، 847 اردو، 375 سرائیکی، 274 پنجابی، 55 کشمیری، 3 شینا، 1 بلتی، 1 کوہستانی اور 144 دیگر ہیں۔
انتظامی تقسیم
ترمیم2005ء میں حکومت نے ضلع لاڑکانہ کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا جن میں سے ایک کو ضلع قمبر-شہدادکوٹ کا نام دیا گیا۔ اس تقسیم کے بعد مندرجہ ذیل ضلع لاڑکانہ میں صرف تین تحصیلیں بچیں تاہم ایک تحصیل باقرانی کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب ضلع میں کل 4 تحصیلیں (تعلقے) ہیں:
محل وقوع
ترمیمدریائے سندھ ضلع لاڑکانہ کے مشرق سے گزرتا ہے، مغرب میں نو تشکیل شدہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ واقع ہے۔ شمال میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع شکارپور، مشرق میں ضلع خیرپور اور جنوب میں نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع واقع ہیں۔
مشہور شخصیات
ترمیمضلع لاڑکانہ پاکستان کی تاریخ کا واحد ضلع ہے جہاں سے دو شخصیات وزارت عظمی کے عہدے تک پہنچیں۔ بھٹو خاندان کے علاوہ بھی چند شخصیات قومی سطح پر اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
- ذوالفقار علی بھٹو -سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان
- بے نظیر بھٹو - سابق وزیر اعظم پاکستان، دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم
- مرتضیٰ بھٹو - الذوالفقار اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے بانی
- نثار کھوڑو - موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی (بمطابق 2009ء)
- ایوب کھوڑو - سابق وزیر اعلی سندھ (بمطابق 2009ء)
- ممتاز بھٹو - سابق گورنر، وزیر اعلی سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات
- عبدالصمد میتلو
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "District Wise Results / Tables (Census - 2023)" (PDF)۔ www.pbscensus.gov.pk۔ Pakistan Bureau of Statistics