لینیٹ این لارسن AM (پیدائش:3 فروری 1963ء لسموری، نیو ساوتھ ویلز) ایک سابق آسٹریلین خاتون کرکٹ کھلاڑی تھی۔ [1] وہ 1985/6ء سے 1993ء تک آسٹریلین قومی ٹیم ک کپتان رہیں۔انھوں نے 10 ٹیسٹ میچوں میں 5 فتوحات سمیت ٹیم کی قیادت کی۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچوں کی تعداد، جس میں وہ کپتان تھیں، میچوں کی تعداد اور فتوحات کی فیصد کے حساب سے بہترین کارکردگی کا ریکارڈ ہیں۔

لین لارسن
ذاتی معلومات
پیدائش (1963-02-03) 3 فروری 1963 (عمر 61 برس)
لسمور، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی لیگ بریک، گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 98)21 جنوری 1984  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ19 فروری 1992  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 40)8 فروری 1984  بمقابلہ  بھارت
آخری ایک روزہ22 جنوری 1994  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1979/80–1993/94نیوساؤتھ ویلز
1994/95آسٹریلیائی دارالحکومت علاقہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 15 49 58 98
رنز بنائے 410 426 1,249 927
بیٹنگ اوسط 41.00 20.28 31.22 23.17
100s/50s 0/3 0/2 0/7 0/3
ٹاپ اسکور 86 62 86 71*
گیندیں کرائیں 2,124 1,870 5,679 4,101
وکٹ 26 24 82 70
بالنگ اوسط 18.73 31.79 17.26 21.15
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 2 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 4/33 3/19 6/20 4/8
کیچ/سٹمپ 11/– 11/– 27/– 24/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 25 جنوری 2023

ٹیم کی قیادت

ترمیم

انھوں نے 39 ایک روزہ بین الاقواقی میچوں میں بھی ٹیم کی کپتانی کی، جن میں سے 27 جیتے اور 10 ہارے، ایک روزہ میں 1988ء میں عالمی کپ بھی جیتا تھا لارسن 15 ٹیسٹ میچوں میں کھیلی، انھوں نے 86 کے بلند اسکور کے ساتھ 41.00 کی بیٹنگ اوسط 410 رنز بنائے۔ انھوں نے 354 اوورز میں لیگ اسپن گیند بازی سے، 18.73 کی باؤلنگ اوسط سے 26 وکٹیں لیں اور فی اوور 1.5 رنز دیے۔ [1]

اسپورٹس آسٹریلیا ہال آف فیم

ترمیم

لارسن کو 1999ء میں اسپورٹس آسٹریلیا ہال آف فیم میں شامل کیا گيا۔[2] انھیں اسٹین میک کیبی اور مارک وا کے ساتھ 2010ء میں نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ 2013ء میں لارسن سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ٹرسٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون کرکٹ کھلاڑی بنیں۔ [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Lyn Larsen – Australia"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ ESPN Inc.۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مئی 2014 
  2. "Lynette Larsen"۔ Sport Australia Hall of Fame۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2020 
  3. "SCG Trust appointments 2013 to 2017"۔ Sydney Cricket Ground Trust۔ 9 جولائی 2013۔ 2 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مئی 2014 

بیرونی روابط

ترمیم