مائیکل انجیلو انتونیونی
مائیکل انجیلو انتونیونی | |
---|---|
(اطالوی میں: Michelangelo Antonioni) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 ستمبر 1912ء [1][2][3][4][5][6][7] فیرارا [8][9][10][11] |
وفات | 30 جولائی 2007ء (95 سال)[12][1][2][3][4][5][6] روم [13][14][15][16] |
رہائش | فیرارا مملکت اطالیہ |
شہریت | اطالیہ (18 جون 1946–30 جولائی 2007) مملکت اطالیہ (29 ستمبر 1912–18 جون 1946) |
عارضہ | سکتہ |
ساتھی | مونیکا وٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ بولونیا (–1935) |
تخصص تعلیم | معاشیات |
پیشہ | فلم ہدایت کار [17][18]، مصنف ، منظر نویس [19]، فلم مدیر ، فلم ساز [20][21]، مصور ، شاعر ، ہدایت کار [22] |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [23][24] |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمشمال مشرقی اٹلی کے علاقے ایمیلیا رومانیا میں 29 ستمبر 1912 کو پیدا ہوئے تھے انھوں نے معاشیات کی تعلیم حاصل کی تھی لیکن انھیں شناخت ایک فلم نقاد کی حیثیت سے اس وقت حاصل ہوئی جب انھوں نے 1930 کی دہایی میں بننے والی مزاحیہ فلموں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔
فلم
ترمیم1940 میں انھوں نے اٹلی کے نیشنل فلم اسکول میں داخلہ لیا اور جلد ہی اس وقت کے نام آوور فلم ڈائریکٹروں روبرتو روزیلینی اور اینریکو فلچیگنونی کے ساتھ کام کرنے لگے۔ ان کی پہلی فلم ’سٹوری آف اے لوو افیر‘ تھی جو انھوں نے 1950 میں بنائی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مشکل سوال اٹھاتے ہیں اور ان کی فلمیں پیچیدہ ہوتی ہیں۔
فن
ترمیمانتونیونی کا کہنا تھا کہ وہ عام لوگوں کے بارے میں فلمیں بناتے ہیں لیکن نقادوں نے سوال اٹھایا کے اگر کوئی فلم اکثر لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں ہوتی ہے تو پیچیدہ کیسے ہو جاتی ہے؟
’دی ایڈونچر‘ کی کہانی ایک لڑکی کی گمشدگی کی کہانی ہے اور انتونیونی نے اس تلاش کو اس طرح پیش کیا ہے کہ تمام کردار آہستہ آہستہ خود اپنے آپ کو تلاش کرتے ہوئے محسوس ہونے لگتے ہیں
انتونیونی اس سوال کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’عام طور پر جو مسائل بڑے سمجھے جاتے ہیں وہ اس لیے بڑے نہیں ہوتے کہ ان کی شکل و صورت کچھ مختلف ہوتی ہے بلکہ اس لیے بڑے ہوتے ہیں کہ ہمیں ہر وقت درپیش رہتے ہیں لیکن ہم انھیں اہم سمجھنے اور تصور کرنے پر تیار نہیں ہوتے‘۔
انتونیونی دنیا کے ان اہم ڈائریکٹروں میں سرِ فہرست ہیں جنھوں نے نہ صرف اٹلی کے سنیما میں نئی حقیقت پسندی یا نیو ریلزم کو درجۂ کمال تک پہنچایا بلکہ اس رحجان کے عروج پر جدید دور کی ابتدا بھی کی اور ’دی ایڈونچر‘ صرف فلموں کے جدید دور ہی کی ایک اہم فلم نہیں ہے بلکہ اب تک بننے والی اہم ترین فلموں میں ایک ہے۔
انتونیونی کی جدیدیت دوستوسکی سے شروع ہو کر سارتر اور کامیو کے اتصال پر ختم ہونے والی جدیدیت ہے۔ ایک طرح سے ہم اسے ضدوں کا اکٹھا ہونا یا اجتماع ضدین بھی کہہ سکتے ہیں۔
انتقال
ترمیماگرچہ 80ء کے عشرے کے وَسط میں فالج کے ایک حملے کے بعد سے انتونیونی کی استعدادِ کار میں نمایاں کمی ہوئی تاہم سنہ 2004ء تک انھوں نے مزید کئی ایک فلمیں تخلیق کیں۔ 30 جولائی 2007ء کو روم میں انتقال کر گئے۔
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/11864971X — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11888966p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب Michelangelo Antonioni
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w63b6kgs — بنام: Michelangelo Antonioni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/20708834 — بنام: Michelangelo Antonioni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1911033 — بنام: Michelangelo Antonioni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Michelangelo Antonioni — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/3127ee1f07094343ab6a3fc7db56bb39 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/11864971X — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Антониони Микеланджело — ربط: https://d-nb.info/gnd/11864971X — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ http://www.telegraph.co.uk/news/main.jhtml?xml=/news/2007/07/31/wdirector131.xml
- ↑ http://www.telegraph.co.uk/news/obituaries/1559062/Michelangelo-Antonioni.html
- ↑ http://news.bbc.co.uk/1/hi/entertainment/6923785.stm
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/11864971X — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ناشر: ہارورڈ یونیورسٹی — http://id.lib.harvard.edu/alma/99154199720803941/catalog
- ↑ http://id.lib.harvard.edu/alma/99154199720803941/catalog
- ↑ http://www.infoplease.com/biography/filmmakers-directors.html
- ↑ http://www.t411.me:8080/torrents/le-cri-antonioni-vost-1957-x264-dvdrip-remaster-maison
- ↑ http://www.catawiki.com/catalog/dvd-video-blu-ray/carriers/dvd/1586723-blow-up
- ↑ https://www.acmi.net.au/creators/59544
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11888966p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/57180771