مراٹھی زبان
ہند آریائی زبان
(مراٹھی سے رجوع مکرر)
بھارت کے صوبہ مہاراشٹر میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان جسے حکومتِ مہاراشٹر و گوا کی سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ زبان خاندان کے رو سے مراٹھی ہند-آریائی زبانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ تقریباً 1300 سال قدیم یہ زبان ہندی کی طرح سنسکرت سے مشتق ہوئی، بعد ازاں عربی، فارسی، اور اردو کے الفاظ داخل ہو تے گئے، جس کی وجہ سے آج بھی مراٹھی میں ان زبانوں کے اثرات نظر آتے ہیں۔
مراٹھی بولنے والے افراد کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ہے۔ اس لحاظ سے مراٹھی بھارت کی چوتھی اور دنیا کی 15ویں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
ورہاڑی، کوکنی، اہیرانی، خاندیشیوغیرہ مراٹھی زبان کے مشہورلہجے ہیں۔