مسکراہٹ
مسکراہٹ یا تبسم(انگریزی: Smile) ہنسی کی جیسی ایک کیفیت ہے جس میں چہرے میں تقریبًا وہی کیفیات دیکھی جاتی ہیں جو ہنسی کے موقع پر ہوتے ہیں۔ تاہم ہنسی اور مسکراہٹ میں ایک بنیادی فرق شدت کا ہوتا ہے۔ خالص مسکراہٹ میں عام طور سے ہنسی کی طرح "ہاہا" یا "ہی ہی" جیسی کوئی آواز نہیں نکتی۔ اسی طرح سے مسکراہٹ کی نمائش اور اس کی اثر اندازی بڑی حد تک صرف چہرے تک رہتی ہے، جب کہ بر عکس ہنسی سے کئی بار لوگوں کا پورا جسم ہلنے لگتا ہے۔ سکراہٹ کئی بار بر موقع یا بر ملاقات ہوتی ہے، مثلًا کسی سے مل کر مسکرانا یا کسی کی کامیابی پر مبارکباد کے موقع پر اظہار یگانگت کے طور پر۔
جدید تحقیق
ترمیمریاستہائے متحدہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے تحقیقدانوں نے کچھ عمررسیدہ مریضوں پر تحقیق کی۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اِن مریضوں پر اُن لوگوں کے چہرے کے تاثرات کا کیا اثر ہوتا ہے جو اُن کی دیکھبھال کرتے ہیں۔ جب دیکھبھال کرنے والے شخص کے چہرے سے یہ ظاہر ہوا کہ اُسے دل سے مریض کی فکر ہے اور وہ اُس کی تکلیف کو محسوس کرتا ہے تو مریض کو اِطمینان محسوس ہوا اور اُس کی جسمانی اور ذہنی صحت میں بہتری آئی۔ لیکن جب دیکھبھال کرنے والے شخص کے چہرے کے تاثرات کی وجہ سے اُس میں اور مریض میں دُوری پیدا ہو گئی تو مریض کی صحت بگڑ گئی۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مسکرانے سے اِنسان زیادہ پُراعتماد ہوتا ہے، خوش رہتا ہے اور اُس کا ذہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے جبکہ اگر ایک شخص ہر وقت مُنہ بنا کر رکھتا ہے تو اُسے نقصان ہوتا ہے۔ [1]