موپساں
ہنری البغ گے د موپساں (5 اگست 1850ء – 6 جولائی 1893ء) انیسویں صدی کا مشہور فرانسیسی مصنف تھا۔ اس کو جدید مختصر افسانے کا بابا آدم کہا جاتا ہے۔
موپساں | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Guy de Maupassant) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فرانسیسی میں: Henry-René-Albert-Guy de Maupassant) |
پیدائش | 5 اگست 1850ء [1] |
وفات | 6 جولائی 1893ء (43 سال)[1][2] پیرس [3][4]، پاسی |
وجہ وفات | آتشک |
مدفن | مونپارناس قبرستان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | فرانس |
عارضہ | مرگی [5] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | آنری چہارم اسکول (1859–) |
استاذ | گستاف فلابیر [6] |
پیشہ | افسانہ نگار ، ڈراما نگار [7]، صحافی ، ناول نگار ، مصنف [8][9][10]، شاعر |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [11][12][13] |
شعبۂ عمل | ادب [14]، جلوہ گاہ [14]، صحافت [14] |
مؤثر | بالزاک ، ایملی زولا |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | فرانسیسی جرمن جنگ 1870-71 |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
فلوبیغ کی سرپرستی میں موپساں کی کہانیاں فلوبیغ کے زیر اثر کفایت لفظی اور فطری اور فوری انجام سے پہچانی جاتی هیں۔ اس کی بہت سی کہانیاں 1870 کی جرمنی اور فرانس کے درمیان جنگ کے تناظر میں لکھی گئیں۔ اس کی اکثر کہانیوں میں ان معصوم شہریوں کے مصائب و مشکلات کی منظرکشی ہوتی ہے، جو جنگ کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنتے هیں اس نے 6 ناول بھی لِکھے۔
ہنری البغ گے د موپساں شاتو د میرو مسنیل نزد شاتو د میرو مسنیل میں ،دیپ کے نزدیک، 5 اُگست 185٠ میں پیدا ہوئے جو سین زیریں جسے اب ( سین ماغتیم ) کا دسٹرکٹ کہا جاتا ہے وہ لوغ ل پتوویں اور گستاو د موپسساں کا پہلا بیٹا تھا اور وہ دونوں خوش حال گھرانوں سے تعلّق رکھتے تھے۔ جب موپساں کی عمر گیارہ سال تھی اور اس کا بھائی پانچ سال کا تھا تو ان کی ماں جو ایک آزاد خیال اور خود مختار شخصیّت کی مالک تھیں، انھوں نے معاشرتی اقدار کے خلاف اپنے شوہر سے قانونی طلاق لے لی۔ اپنے شوہر سے علاحدگی کے بعد انھوں نے اپنے دونوں بچوں، بڑے موپساں اور چھوٹے ایغوے کو اپنے پاس رکھ لیا۔
باپ کی غیر موجودگی میں بالک موپساں کی ماں اس کی شخصیت پر اثر انداز ہونے والی سب سے بڑی ہستی بن گئیں۔ اس کی ماں کا کوئی ادبی مقام نہ تھا لیکن وہ کلاسیکی ادب بالخصوص شکسپیرکی بڑی دلدادہ تھیں۔ تیرہ سال کی عمر موپساں اپنی ماں کے ساتھ ان کے آبائی قصبے اتغیتا میں واقع ولا دے وغگئی میں بڑا خوش و خرم رہا۔ اس کا گھر مضافات میں ساحل سمندر پر تھا جہاں وہ بڑے شوق سے مچھلیاں پکڑنے اور دیگر بیرونی تفریحات میں مشغول رہتا۔ تیرہ سال کی عمر میں اسے غووان کے نزدیک ایک چھوٹی سی مذہبی درسگاہ میں روایتی تعلیم کے لیے داخل کرا دیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11915226h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6pc3b3f — بنام: Guy de Maupassant — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118579207 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Мопассан Ги де — اشاعت سوم — ربط: https://d-nb.info/gnd/118579207 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ عنوان : Did all those famous people really have epilepsy? — جلد: 6 — صفحہ: 115-39 — شمارہ: 2 — https://dx.doi.org/10.1016/J.YEBEH.2004.11.011 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/15710295
- ↑ https://www.bbc.co.uk/worldservice/arts/highlights/000808_maupassant.shtml
- ↑ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/1243/ — اخذ شدہ بتاریخ: 14 فروری 2021
- ↑ http://www.nndb.com/edu/749/000068545/
- ↑ http://www.nndb.com/edu/950/000162464/
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11915226h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005488 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/7392355
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005488 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
ویکی ذخائر پر گے د موپساں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |