نقل و حمل

نقل و حمل کا نتیجہ
(نقحمل سے رجوع مکرر)

نقل و حمل (transport) یا نقحملیات (transportation)، یعنی نقل و حمل سے مُراد افراد، مال مویشی، جانوروں اور اجناس (goods) کا ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت ہے۔ آمد و رفت کے وسائل (modes of transport) میں ہوا، ریل، سڑک، پانی، طناب (cable)، نلخط (pipeline) اور خلاء شامل ہیں۔ نقل و حمل کے میدان کو بنیادی ڈھانچہ (infrastructure)، ناقلات (vehicles) اور تشغیلات (operations) میں تقسیم کیاجاسکتا ہے۔ نقل و حمل بہت اہم ہے کیونکہ یہ لوگوں کے درمیان تجارت کو ممکن بناتی ہے، جس سے تہذیبیں قائم ہوتی ہیں۔

ریل گاڑی، نقل و حمل کا ایک اُسلُوب

نقحملی بنیادی ڈھانچہ میں نقل و حمل کے لیے ضروری مستقل تنصیبات شامل ہیں، جیسے سڑکیں، آہنراہیں (railways)، فضائی رستے (airways)، آبی رستے (waterway)، نہریں (canals)، نلخطوط (pipelines) اور انتہائیہ جات (terminals) مثلاً ہوائی اڈے، آہنراہی اڈّے (railway or train stations)، بس اڈّے، گودامات، شاحنتی انتہائیہ جات (trucking terminals)، بازایندھن یابی انبارخانے (refueling depots) (بمشول ایندھن یابی لنگرگاہیں (refueling docks) اور ایندھنی اڈّے) اور بندرگاہیں وغیرہ۔ انتہائیہ جات کو سامان اور مسافروں کے بین تبادُل (interchange) اور اِصلاح (maintenance) دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اِن جالاتِ کار (networks) پر سفر کرنے والوں میں خودمتحرکات (automobiles)، دوچرخات (bicycles)، بسیں، ٹرینیں، ٹرکیں، لوگ، بالگرد اور ہوائی جہاز شامل ہیں۔

اشتقاقیات

ترمیم

لفظ نقل و حمل دراصل نقل و حمل کا اِختصار ہے۔ نقل و حمل کی اِصطلاح عربی سے ماخوذ ہے جس میں نقل کا مطلب ہے منتقل ہونا یا کرنا یا حرکت اور حمل کی معنی اُٹھانے، ڈھونے یا لادنے کی ہوتی ہے، چونکہ اِس اِصطلاح میں لفظ نقل زیادہ تر (عام) اُردو میں ایک کاغذ سے دوسرے کاغذ پر اُتارنے کی معنی میں استعمال ہوتا ہے اِس لیے ابہام سے بچنے کے لیے اِس کے ساتھ حمل کا اِضافہ کرکے اِسے افراد اور سامان کو لادنے، ڈھونے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اِسے باربرداری اور آمد و رفت بھی کہاجاتا ہے۔ کچھ متعلقہ الفاظ درج ذیل ہیں:

  • نقل و حمل / نقل و حمل / باربرداری : Transport
  • نقحملیات / نقلیات و حملیات : Transportation
  • نقل و حمل کرنا / باربرداری کرنا (ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا / ہونا) (فعل)
  • نقحملی : Transporting
  • محمول / منقول / منتحمول / منتحمیل / منتقل شدہ : Transported
  • مُنتحَمِّل / باربردار : Transporter
  • مُحَمِّل : Transporter / Carrier
  • ناقِل : Transporter

نیز دیکھیے

ترمیم