نیل ازرق ایتھوپیا کی جھیل ٹانا سے نکلنے والا ایک دریا ہے، جسے ایتھوپیا میں ابے اور سوڈان میں نیل ازرق کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

نیل ازرق
Blue Nile (Abay)
ایتھوپیا میں دریائے نیل
ممالکایتھوپیا
طبعی خصوصیات
بنیادی ماخذ
دریا کا دھانہConfluence with Blue Nile and merges with نیل ابیض in خرطوم، سوڈان، forming main branch of دریائے نیل
لمبائی1,450 کلومیٹر (900 میل)
نکاس
  • اوسط شرح:
    1,548 میٹر3/سیکنڈ (54,700 فٹ مکعب/سیکنڈ)
طاس خصوصیات
دریا نظامدریائے نیل
طاس سائز325,000 کلومیٹر2 (125,000 مربع میل)

نیل ازرق سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے قریب نیل ابیض سے مل کر دریائے نیل تشکیل دیتا ہے جو سوڈان اور مصر سے گذرتا ہوا اسکندریہ کے مقام پر بحیرہ روم میں گرتا ہے۔

نیل ازرق جھیل ٹانا سے نکلنے کے بعد شمال مغرب کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے اور صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے کے بعد ایک عظیم گھاٹی میں داخل ہوجاتا ہے۔ یہ علاقہ ایتھوپیا میں سیاحت کے حوالے سے معروف ہے۔

جون سے ستمبر کے، بارش کے موسم میں نیل ازرق میں سطح آب بہت بڑھ جاتی ہے اور دریائے نیل کو دو تہائی پانی فراہم کرتا ہے۔ یہی دریا ایتھوپیا کے دریائے اتبارا کے ساتھ مل کر دریائے نیل میں سیلاب کا باعث بنتا رہا، لیکن 1970ء میں، اسوان ڈیم کی تعمیر کے ساتھ ہی اس سلسلے کا خاتمہ ہو گیا۔

نیل ازرق نیل ابیض سے لمبائی میں چھوٹا ہے، لیکن اس کے باوجود مصر پہنچنے والا 56 فیصد پانی یہی دریا فراہم کرتا ہے۔

یہ دریا سوڈان کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے، جہاں اس پر قائم دو ڈیم ملک کی 80 فیصد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ انہی ڈیموں کی بدولت اس علاقے میں دنیا کی بہترین کپاس پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

دریائے نیل

نیل ابیض