وسط ایشیا کی ایک عظیم وادی جو ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان واقع ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان یہ گہری وادی سطح زمین پر دباؤ اور کھچاؤ سے وجود میں آئی۔ وادئ فرغانہ اپنی زرخیز زمین کے باعث انتہائی گنجان آباد ہے اور وسط ایشیا کے بڑے صنعتی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں کی زمین سیر دریا اور دیگر زیر زمین آبی ذخائر سے فیض یاب ہوتی ہے۔ اندیجان، فرغانہ، خوقند، نمنگان (ازبکستان) یہاں کے بڑے شہر ہیں۔

وادئ فرغانہ

حوالہ جات

ترمیم