مامورین اداری منتظمین صارف پڑتال روبہ جات
A man is shaking hands with a bot
روبہ

ویکیپیڈیا میں سرگرم خودکار صارفین کو روبہ اور بوٹ کہا جاتا ہے۔ یہ روبہ کسی مخصوص پروگرامنگ زبان میں لکھا جاتا ہے تاکہ ایسے امور انجام دیے جاسکیں جو براہ راست انسانی ہاتھوں سے بمشکل یا تاخیر سے انجام پزیر ہوتے ہیں؛ مثلاً بین الویکی روابط کی درآمد، مناسب زمرہ جات اور نئے صارفین کے لیے پیغام خوش آمدید کا اندراج وغیرہ۔ یہ روبہ جات مختلف زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں بکثرت استعمال ہو رہے ہیں۔ ہر روبہ کا علیحدہ مخصوص صارف کھاتہ ہوتا ہے جہاں پر روبہ کی کارکردگی اور روبہ کے منتظم سے رابطہ کے ذرائع تحریر کیے جاتے ہیں۔
آغاز میں ہر نئے روبہ کی کارکردگی کی نگرانی ضروری ہے، تاکہ کسی بھی غلطی کے واقع ہونے پر فوراً درست کیا جاسکے۔ روبہ کے ذمہ ضروری ہے کہ ویکیپیڈیا کی روبہ حکمت عملی کے شرائط پر پورا اترے۔
تمام صارفین روبہ کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور کسی بھی طرح کا نقص پیش آنے پر روبہ کے منتظم سے رابطہ کرے۔ رابطہ کرنے پر روبہ کا منتظم جواب نہ دے اور روبہ مسلسل غلطیاں کررہا ہو تو ایسی صورت میں روبہ پر پابندی عائد کر دی جائے۔
تعمیر و تجربہ کے مراحل سے کامیابی سے گذرنے کے بعد مامور اداری اسے خودکار صارف کا درجہ دیتا ہے۔ اس کے بعد روبہ کی ترامیم حالیہ تبدیلیوں میں نظر نہیں آتیں۔