پاکستان سنی تحریک
پاکستان سنی تحریک ایک پاکستانی بریلوی سیاسی و مذہبی تنظیم ہے اس کا نام ’’سنی تحریک‘‘ تھا جو سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پاکستان سنی تحریک میں تبدیل ہو گیا۔
سنی تحریک 1990 میں کراچی میں قائم ہوئی جس کے بانی محمد سلیم قادری تھے۔[1]سلیم قادری کی شہادت 2001 کے بعد سُنی تحریک کی باگ دوڑ سربراہِ سُنی تحریک محمد عباس قادری نے سنبھالی۔ اپریل 2006ء میں کراچی کے نشترپارک میں عیدمیلاد البنی کے ایک بڑے پروگرام میں سنی تحریک کے مرکزی قائدین عباس قادری، افتخاربھٹی اور اکرم قادری، دیگر اھلسنت جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شھید ھوگئے تھے جس کے بعد ثروت اعجاز قادری نے پارٹی قیادت سنبھالی۔[2]
ثروت اعجاز قادری کے ساتھ شاہد غوری اور شکیل قادری مرکزی اراکین رابطہ کمیٹی تھے جن میں سے شاہد غوری اور ثروت اعجاز قادری کے اختلافات ہونے پر شکیل قادری بانی تحریک محمد سلیم قادری کے بیٹے بلال سلیم قادری شامی کو لے کر علاحدہ ہو گئے اور سنی تحریک کا تسلسل جاری رکھا اور پاکستان سنی تحریک کے طریقہ کار کو رد کر دیا۔اب سنی تحریک اور پاکستان سنی تحریک دو الگ الگ جماعتیں ہیں جن میں سے ایک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری اور ان کے ساتھ بااثر رہنماء شاہد غوری ہیں اور دوسرے کے سربراہ بلال سلیم قادری اور ان کے ساتھ شہ شیر علی بااثر تحریکی رہنماء ہیں۔ بعد ازاں سلیم قادری شہید کے بیٹے علامہ بلال سلیم قادری نے سنی تحریک کو پاکستان سنی تحریک میں ضم کر دیا اور اب پاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکریٹری ہیں جبکہ ثروت اعجاز قادری صاحب صدر ہیں جبکہ پاکستان سنی تحریک بھی اب دو حصوں میں تقسیم ہے ایک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور ان کے ساتھ علامہ بلال سلیم قادری ہیں جبکہ دوسرے کے شاداب رضا سربراہ ہیں اور شاداب رضا کے ساتھ عباس قادری کے صاحبزادے بلال عباس قادری نائب صدر اور سینیر مرکزی رہنما شاہد غوری شامل ہیں
سنی تحریک | |
---|---|
بانی | محمد سلیم قادری |
صدر | ثروت اعجاز قادری |
تاسیس | 1990 |
صدر دفتر | کراچی، پاکستان |
انتخابی نشان | |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "On dangerous grounds"۔ 30 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2018
- ↑ http://tajziat.com/view.php?id=70