پشاور کرکٹ ٹیم پشاور کی ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے۔ اس ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم ہے۔ لسٹ اے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کو پشاور پینتھرز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پشاور کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ 1956-57ء میں فرسٹ کلاس مقابلوں میں کھیلی اور اس کے بعد انھوں نے سوائے 1977-78ء اور 1983-84ء تقریبا تمام سیزن میں حصہ لیا ہے۔ 1970ء کی دہائی میں صوبہ سرحد کے کھیلے جانے والے چند میچوں کے علاوہ، پشاور کرکٹ ٹیم 2005-06ء میں ایبٹ آباد کرکٹ ٹیم کے آغاز تک عام طور پر صوبہ خیبر پختونخوا کی واحد فرسٹ کلاس ٹیم تھی (اس سے قبل یہ صوبہ سرحد نام سے جانا جاتا تھا) پشاور نے 1998-99ء اور 2004-05ء میں قائد اعظم ٹرافی اور 2006-07ء میں اے بی این امرو کپ نیشنل ون ڈے چیمپیئن شپ میں فتح حاصل کی۔ انھوں نے 2011-12ء کے قائد اعظم ٹرافی ڈویژن ٹو میں بھی کامیابی حاصل کی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2013ء کے آخر تک انھوں نے 262 میچ کھیلے تھے جن میں سے 82 میں جیت ، 99 میں ہار ، 80 ڈرا اور ایک میچ برابر ہوا۔ [1] اس ٹیم کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 300 ناٹ آؤٹ ہے جو 2003-04ء میں کوئٹہ خلاف شعیب خان نے بنایا۔ [2] ان کی عمدہ بولنگ کا ریکارڈ صفی اللہ خان کے پاس ہے جنھوں نے 1971-72ء میں ریلوے بی خلاف 62 سکور دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ [3] لسٹ اے کرکٹ کے وہ 73 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 22 میں جیت، 49 میں ہار، ایک برابر ہوا اور ایک بے نتیجہ رہا۔ [4] پشاور کے نامور کھلاڑیوں میں حسیب احسن (ان کا پہلا ٹیسٹ پلیئر)، یونس خان ، یاسر حمید ، فضل اکبر ، وجاہت اللہ واسطی ، عمر گل اور ارشد خان شامل ہیں۔ جنوری 2017ء میں، انھوں نے فائنل میں کراچی وائٹس کو 124 رنز سے شکست دے کر ریجنل ون ڈے 2016–17ء کپ جیتا تھا ۔ [5]

موجودہ اسکواڈ

ترمیم

بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑی بولڈ میں درج ہیں۔ [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Peshawar first-class playing record
  2. Highest scores for Peshawar
  3. Most wickets in an innings for Peshawar
  4. Peshawar List A playing record
  5. "Gauhar, Iftikhar tons lead Peshawar to title"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2017 
  6. "Drafting done as Multan, Faisalabad to host National T20 Cup"۔ The Nation۔ 14 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2017 

بیرونی روابط

ترمیم