پوجا مور
پوجا مور ایک ہندوستانی فیشن ماڈل ہے۔ پوجا نے 2015 میں پام سپرنگز، کیلیفورنیا میں لوئی ویٹون کے Cruise 2016 کے رن وے شو میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
پوجا مور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | اتر پردیش, بھارت |
6 نومبر 1991
قومیت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل |
دور فعالیت | 2013 - حال |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیمیونیورسٹی میں دوران تعلیم، پوجا مور نے 2012 میں کلین اینڈ کلیئر احمد آباد ٹائمز فریش فیس کے لیے احمد آباد ریجنل فائنل جیتا تھا۔ اپنی تعلیم کے بعد اس نے گجرات چھوڑ دیا اور اپنے والدین کو بتایا کہ وہ چھٹیوں پر جا رہی ہے، اس کی بجائے وہ فیشن ماڈلنگ کی کوشش کرنے دہلی چلی گئی۔ [2] اسی دوران اس نے اپنے دوسرے مقابلہ حسن، انڈین پرنسس 2013 میں حصہ لیا اور اپنے شہر احمد آباد کی نمائندگی کی۔ [3] پوجا مور کو انڈین پرنسس انٹرنیشنل اور انڈین پرنسس میں جگہ نہیں ملی جسے جنت الفردوس پیا اور شرن فرنینڈس نے جیتا تھا۔ [4] [5] پوجا مور اور جنت الپیا نے ہندوستانی شہزادی 2013 کے بعد دوبارہ انتھک محنت کی اور یوں دونوں خواتین اکتوبر 2016 کے ووگ انڈیا کے سرورق پر ایک ساتھ جلوے بکھیر رہی تھیں۔
دہلی میں رہائش کے دوران ایک فری لانس ماڈل کے طور پر کام کرنے کے دوران، پوجا کو نومبر 2013 کو فیمنا بھارت میں نمائندگی کا موقع ملا. [6] اس کے بعد ان کا معاہدہ بھارت میں ان کی موجودہ اور مرکزی ماڈلنگ ایجنسی سے ہو گیا ۔ [7] بھارت میں کام کرنے کے دوران میں، پوجا کے ساتھ کام کرنے والی ایک اور ماڈل جوایلیٹ ماڈل مینجمنٹ کے ساتھ بھی کام کر رہی تھی نے پوجا کی ایک تصویر لی اور اس کو انسٹاگرامپر پوسٹ کر دیا یوں پوجا ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ کی نظروں میں آئی اور انھوں نے 2015 میں اسے بطور ماڈل کے لے لیا. [7]
موسم بہار/موسم گرما 2016 میں، پوجا مور نیو یارک میں گیوینچی کے لیے جا پہنچی۔ یہاں پوجا کا کیٹ واک کے دوران گرنا ویب پر وائرل ہو گئی۔ [8] [9] 2016 میں، پوجا مزید مواقع حاصل کرنے کے لیے نیویارک شہر منتقل ہو گئی۔
ایک فیشن ماڈل کے طور پر،پوجا نے سٹیلا میک کارٹنی ، روبرٹو کیولی ، لوئس ووٹن، گیوینچی، الیگزینڈر میک کیوین، جے ڈبلیو اینڈرسن ، ڈولس اینڈ گبانا، پرابال گرونگ، الٹوزارا، ایلی ساب اور ٹاپ شاپ کے لیے واک کی ہے۔ [10] Mor Vogue Italia ، ووگ Arabia، ووگ انڈیا ، نیومیرو چائنا، سیمون ، وروے اور ہارپر بازار انڈیا کے سرورق پر شائع ہو چکی ہیں۔ . [11]
پوجا 2014 میں تنازعات میں الجھ گئی، جب اسے دہلی گینگ ریپ فوٹو شوٹ میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ واقعہ جس کا عنوان 'دی رانگ ٹرن' تھا جو گینگ ریپ اور اس کے نتیجے میں ایک ہندوستانی میڈیکل طالب علم کی موت کو گلیمرائز کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تھا۔ [12] [13] [14] [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pooja Mor - Model"
- ↑ "A risk that paid off"۔ Deccan Chronicle۔ 14 May 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "Indian Princess : Contestants - 2012"۔ www.indianprincessfashion.com۔ 24 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "Indian Princess International Winners 2013 - Models Sizzle at Grand Finale - Pictures - APLatestNews"۔ www.aplatestnews.com (بزبان انگریزی)۔ 18 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2018
- ↑ "Indian Princess : Past Events"۔ www.indianprincessfashion.com۔ 24 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ Femina India۔ India: Femina India۔ November 2013
- ^ ا ب "Model Crush: Pooja Mor | Couture Rani"۔ Couture Rani (بزبان انگریزی)۔ 2015-05-15۔ 01 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "Candice Swanepoel falls on runway during Givenchy show"۔ NY Daily News۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "Candice Swanepoel and Pooja Mor Fall Down on the Runway"۔ POPHANGOVER (بزبان انگریزی)۔ 2015-09-12۔ 27 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "Top Indian female models in fashion: Meet Pooja Mor from Ahmedabad, Gujarat"۔ www.lofficielsingapore.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2018
- ↑ "Pooja Mor - Model"
- ↑ "This Fashion Photo Shoot Depicts an Indian Woman Being Abused by Several Men on a Bus"
- ↑ "'Fashion shoot' on Nirbhaya rape triggers outrage - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016
- ↑ "'Delhi gang-rape' fashion shoot triggers outrage"۔ Zee News۔ 2014-08-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2016